چیئرمین سم سم گروپ آصف سم سم کی اہلیہ صائمہ آصف سم سم نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دئیے

کراچی ( پ ر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز، آباد کے سابق چیئرمین سدرن ریجن و چیئرمین سم سم گروپ آصف سم سم کی اہلیہ صائمہ آصف سم سم نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دئیے۔ منفرد اور خوبصورت ملبوسات کی پہلی کامیاب نمائش کے ساتھ اپنا برینڈ صائمہ سم سم متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ آصف سم سم اپنے برینڈ صائمہ سم سم کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنی منفرد کلیکشنز کی پہلی نمائش اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی۔ نمائش میں انہوں نے برائیڈل،  پارٹی وئیر کی ایک رینج متعارف کرائی ہے۔ پہلی نمائش میں ان کے دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین آباد فیاض الیاس، ان کی اہلیہ نازیہ فیاض، چیئرمین سدرن ریجن، آباد دانش بن روف، ان کی اہلیہ سیما دانش، بزنس مین شمعون ذکی، ان کی اہلیہ عائشہ شمعون، کنورج کنسٹرکشن گروپ کے سی ای او شعیب خان، ان کی اہلیہ جنرل سیکریٹری، روٹری پلاٹینئم نورین خان، زی گروپ کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا، ان کی اہلیہ صبوحی ذیشان، ناہید یاسین اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے صائمہ آصف سم سم کی صلاحیتوں کو سراہا


اور خریداری بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ آصف سم سم نے کہا کہ ان کے شوہر، بچوں اور بہو نے انہیں بہت سپورٹ کیا، اس کے بغیر یہ کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے ڈیزائننگ کا شوق تھا۔ گھر کے کپڑے بھی وہ خود ڈیزائن کرتی تھیں۔ سب نے تعریف کی جس سے ان کا حوصلہ بڑھا اور اب ایک برینڈ متعارف کرادیا۔ صائمہ آصف سم سم نے بتایا کہ تمام مہمانوں کا بہت اچھا ریسپانس رہا ہے جس سے وہ بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سم سم گروپ آصف سم سم کا کہنا تھا کہ یہ ان کہ اہلیہ کا شوق ہے، ان میں صلاحیت بھی ہے، ان کے ڈیزائن بھی منفرد ہیں اور یہ عالمی سطح پر بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔ لوگوں کی حوصلہ افزائی سے انہیں مزید ہمت ملے گی اور وہ ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ صائمہ سم سم برینڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مجتبی آصف سم سم نے بتایا کہ ابھی سے ان کے ڈیزائنز پڑوسی ملک بھارت اور برطانیہ میں بہت پسند کیے جارہے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ پاکستانی ملبوسات کو دنیا بھر میں متعارف کرائیں۔