پاکستان ٹیم کو بیٹنگ بہتر بنانا ہوگی، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کہا ہے کہ ٹیم کو خاص طور پر بیٹنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ کا نتیجہ آنے کے بعد شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ زمبابوے نے پاکستان کا زبردست مقابلہ کیا اور ٹیلر نے سنچری شاندار بنائی
شاہد آفریدی نے بالرز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شاہین شاہ اور وہاب ریاض نے اچھی بالنگ کی اور پاکستان کو میچ جتوایا۔

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں، موجودہ ٹیم میں بڑے کام کرنے کی صلاحیت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی