جسٹس ہیلپ لائن کے صدر کی چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ سے اسپیشل کوٹے پر ملازمتوں کے سلسلے میں ملاقات

جسٹس ہیلپ لائن کے صدر کی چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ سے اسپیشل کوٹے پر ملازمتوں کے سلسلے میں ملاقات۔اس خصوصی ملاقات میں ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کے ساتھ صوبہ بھر میں اسپیشل کوٹے پر ملازمتوں کے سلسلے میں معاملے پر گفتگو کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی تجاویز کو بغور سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے حکومت قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے گی صوبائی حکومت پہلے ہی اسپیشل کوٹے پر ملازمتوں کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔
ملاقات کے دوران جسٹس ہیلپ لائن اور چیف سیکرٹری سندھ کی کارکردگی اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا ۔