کرکٹر حفیظ کا اہلیہ کیلئے پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے اہلیہ نازیہ حفیظ کی سالگرہ پر ایک پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

محمد حفیظ نے اہلیہ کے ہمراہ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اپنی محبت کا اظہار کیا
خیال رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جو اب تین بچوں کے والدین ہیں
کرکٹر محمد حفیظ کے بیٹے روشان نے بھی والدہ کیلئے ایک پیغام شیئر کیا ہے
کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی دانش مندانہ باتوں کی وجہ سے ساتھیوں کرکٹ کی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، ساتھی کرکٹرز کو ہر وقت کچھ نہ کچھ سکھانے کی وجہ سے وہ پہلے ہی مشہور ہیں