کرکٹ میں واپسی پر خوش ہوں، حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ میں اپنی واپسی پر بہت خوش ہیں۔

فاسٹ بولرحسن علی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں واپسی پر خوش ہوں کیونکہ میں پی ایس ایل کے بعد پہلا میچ کھیل رہا ہوں۔

حسن علی نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری فٹنس میں پہلے سے بہتری آ رہی ہے
واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ برس انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے آخری انٹر نیشنل میچ کھیلے، اس کے بعد وہ پہلے کمر کی تکلیف اور پھر پسلیوں کے فریکچر کا شکار ہو ئے
پی ایس ایل میں واپسی ہوئی تو پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے، کمر کی تکلیف سے نجات کے لیے پی سی بی نے حسن علی کے ری ہیب پروگرام کا انتظام کیا تھا۔