خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور اس سے بچنے اور خود کا معائنہ کرنے کا طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔


پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کراچی ریجن کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری لیلیٰ پروین

، نے خاتون اول محترمہ ثمینہ علوی کی جانب سے پاکستان بھر میں جاری کردہ مہم چھاتی کا کینسر کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں مہمان خصوصی شرکت کی معروف رائیٹر حسینہ معین نے بھی خصوصی شرکت کی ،پروگرام کی میزبان فاطمہ ڈائریکٹر وی سی کیئر اولڈ ایج ہوم نے کی۔

ڈاکٹر حنا نے خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور اس سے بچنے اور خود کا معائنہ کرنے کا طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔

لیلی پروین نے خواتین کو اس مرض سے آگاہی فراہم کی اور خواتین کو باور کروایا کہ یہ جو آگاہی آپ سب کو دی جارہی ہے کم از کم اپنے خاندان اپنے بچوں سے کو رشتہ داروں کو بھی اس سے آگاہ کریں ہوسکتا ہے آپ کسی کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوسکیں انہوں نے تمام میزبانوں کو اس کاوش پر سراہا۔

جاری کردہ
فوزیہ صدیقی
سیکریٹری اطلاعات شعبہ خواتین
پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن

#BreastCancerPakistan🎀

کیٹاگری میں : صحت