13 سال بعد کویت کو پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی آمد


– پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل
جمعرات 22 اکتوبر 2020ء
– رپورٹ: طارق اقبال کویت
کویت: 13 سال بعد خلیجی ملک کویت میں پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے- پیشہ ور افراد کا پہلا دستہ ابھی کویت پہنچا۔


سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان سید سجاد حیدر ‘ اشعر شہزاد کے ہمراہ کویت میں ان کا استقبال کیا
بدھ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیززلفی بخاری نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک ملازمت دلانا

ہماری اولین ترجیح ہے ، کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ ہے ۔انہوں نے کویت کے سفیر عبدالرحمنکے ہمراہ کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گے ۔


انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید 200افراد کویت جائیں گے جبکہ کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے ۔اس موقع پر کویت کے سفیر عبدالرحمن نے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں کویت کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں اور کویت میں قیام کے دوران تمام پاکستانی ہنر مند افراد کو مکمل سہولیات فراہم کی جا ئینگی۔