سیاسی انتقام کے تحت PTI نے کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کرا دیا

سیاسی انتقام کے تحت PTI نے کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کرا دیا
کراچی : مسلم لیگ کی نائب صدر مریم صفدر اعوان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو کراچی نجی ہوٹل سے گرفتار کر لیا ۔

کیپٹن ریٹارئرڈ صفدر اعوان پارٹی رہنمائوں کے علاوہ مریم صفدر کے ساتھ گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر مزار قائد گئے تھے ،جہاں انہوں نے مزار قائد میں نعرے بازی کی تھی ۔

جس کے بعد مزار قائد کے ایڈمنسٹرییٹیو آفیسر آفس آف ریذیڈنٹ انجینیئر قائد اعظم مینیجمنٹ بورڈ غلام اکبر میمن کی جانب سے بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر اعوان ، ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان ،نہال ہاشمی مریم اورنگزیب اور دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنان کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کے حوالے سے بریگیڈ تھانے میں درخواست دائر کر تھی ۔

مزار کے ایڈمنسٹرییٹو افسر اکبر میمن کی جانب سے دی گئی درخواست کا عکس
درخواست میں ایس ایچ او بریگیڈ سے التماس کی گئی تھی کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ درخواست کے مطابق مریم صفدر کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے ۔ اور قبر کے ارد گرد لگے جنگلے کے اوپر سے قبر کے قریب جانے کی کوشش کی تھی ۔

ادھر مقدمہ کی ایف آر میں ایک اور درخواست گزار محمد وقاص احمد خان ولد نفیس احمد خان کے مطابق ’’ میں سعدی ٹائون بلاک 3 کے مکان نمبر B-17 کا رہائشی ہوں ، میں اتوار کو اپنے دوستوں ندیم چانڈیو اور باندھی خان بگٹی مزار قائد گیا ، جہاں کیپٹن صفدر اور نہال ہاشمی ،مریم صفدر ہمراہ 200 کارکنان کے احاطہ مزار میں داخل ہوئے اور مجھے کہا کہ تم بیچ میں کیوں آتے ہو ، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مزار قائد کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، اور قبر کی بے حرمتی کی ‘‘۔

ایف آر کے مطابق ڈیوٹی آفیسر سب ایسپکٹر فضل احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مدعی درست کہہ رہا ہے ، اس کے خلاف دفعہ 6 ، 8 اور 10 کے علاوہ مزار قائد پروٹیکشن اینڈ مینٹینس آرڈیننس کے تحت 506/B ، کے علاوہ 427/34 ، RW971 شامل کی گئی ہیں ۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ ہذا میں مریم صفدر اعوان ، کیپٹن ر صفدر اعوان سمیت دیگر 200 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش آیس آئی او کے سپرد کر رہے ہیں ۔

تھانہ بریگیڈ میں دی گئی دخواست پر درج ہونے والی ایف آئی آر کا عکس
سیاسی انتظام کے تحت درج ہونے والے مقدمہ کے بعد رات گئے کیپٹن صفدر اعوان کو نجی ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مریم صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر صفدر اعوان کو گرفتار کیا ہے ۔

معلوم رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان 10 گھنٹے سے مسلسل احتجاج پر تھانے کے باہر موجود رہے ، جس کی قیادت مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر خرم شیر زمان، ایم پی اے راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما کر رہے تھے ۔آئی جی سندھ ملزم صفدر ایوان و دیگر کو گرفتار کرے حلیم عادل شیخ کر رہے تھے ۔

آواری ٹاور ہوٹل سے کیپٹن صفدر اعوان کو صبح سویرے گرفتار کیا جارہا ہے
معلوم رہے کہ کیپٹن صفدر اعوان کا تعلق ہزارہ سے ہے جب کہ ان کو گرفتار کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا تعلق بھی ہزارہ اور راجا اظہر کا تعلق کشمیر سے ہے ۔