پاسبان کی پٹیشن پر سیشن کورٹ لاہور نے اقراء کائنات قتل کیس کے مبینہ ملزمان کو طلب کر لیا

عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس حکام کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے
پاسبان کی طرف سے معروف قانون دان ملک ذیشان اعوان ایڈووکیت کیس کی پیروی کر رہے ہیں

لاہور( ) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر راجہ بشارت، سابق وزیر اجمل چیمہ اورسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کو اقراء کائنات قتل کیس میں طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے مبینہ ملزمان کی طلبی کا حکم اقراء کائنات قتل کیس کے سلسلے میں درخواست پر استعاثہ کے وکیل ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ کے دلائل کی سماعت کے بعد جاری کیا۔

درخواست پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے دائر کی ہے۔ فاضل عدالت نے مبینہ ملزمان کی طلبی کے حکم کی تعمیل کویقینی بنانے کے لیے ایس پی صدر ڈویژن لاہور اور ایس ایچ او ٹاؤن شپ لاہور کو ہدایات جاری کردیں۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ اقراء کائنات کے قتل کے سلسلے میں ہونے والی انکوائریوں اور تمام تر اٹھائے گے سوالات کے بارے میں مفصل رپورٹ بھی آئندہ تاریخ پر پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ اقراء کائنات نامی یتیم بچی جو سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے مطابق مبینہ طور پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام ادارے کاشانہ میں مقیم بچیوں کے ساتھ پنجاب کابینہ کے ارکان کی غیر اخلاقی حرکات کی اہم گواہ تھی، کو ان کابینہ اراکین نے خاموش کرنے کی غرض سے ظالمانہ انداز میں قتل کروا دیا تھا۔ کیس کیآئندہ تاریخ سماعت 26 اکتوبر مقرر کی گئی ہے#