سربلندی پروجیکٹ پر کام جاری، خمیسو گوٹھ میں 530 نئے کم قیمت میٹرز کی تنصیب مکمل

کے الیکٹرک کی کنڈوں کے خلاف مہم اور کراچی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ بجلی کمپنی کی جانب سے سرجانی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں 5 پی ایم ٹیز کو ایرئیل بنڈلڈ کیبل پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اقدامات کرتے ہوئے کے الیکٹرک نے حالیہ طور پر خمیسو گوٹھ میں دو پی ایم ٹیز کو کنڈوں سے 100 فیصد پاک کرتے ہوئے کامیابی سے 530 میٹرز کی تنصیب بھی ممکن بنائی ہے۔ اس کے علاوہ عوام کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے جان لیوا کنڈوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے علاقے سے 700 کلو گرام کنڈے بھی ہٹائے گئے۔ اس سے قبل 3پی ایم ٹیز پر ایرئیل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب اور چھ سو سے زائد کم قیمت میٹرز پہلے ہی لگائے جاچکے ہیں۔ یہ کے الیکٹرک کے عملے کی انتھک محنت اور لیڈر شپ کی جانب سے کراچی کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کے واضح نظریے کو پورا کرنے کی جانب قدم ہے۔ مذکورہ علاقے میں کام کی نگرانی کے لیے کے الیکٹرک کی مینجمنٹ بھی موجود رہی۔ کے الیکٹرک کراچی کو مستحکم بجلی کی فراہمی اور کنڈوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔