سندھ حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے ساتھ زبردست پیش رفت

سندھ حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے ساتھ زبردست پیش رفت.
محکمہ سیاحت کے تعاون سے پرائیویٹ ٹوئر آپریٹرز صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کے لیے
مخصوص ٹوئرز پیکیجز کرینگے, جلد معاہدہ متوقع
کراچی و حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں سیاحوں کو ڈبل ڈیکر بسوں پر سٹی ٹوئرز کروائے جائیں گے
کراچی (16 اکتوبر): سندھ حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے انکو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کھلی آفر دی ہوئی ہے اس سلسلے میں نجی شعبہ آگے آئے ہم انکے ساتھ ہیں. ان خیالات کا اظہار وزیر ثقافت, سیاحت, نوادرات و آرکائیوز سید سردار علی شاہ نے آج اپنے آفیس میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ پرائیویٹ ٹوئرز آپریٹرز کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا.بخاری گروپ کے چیئرمین سردار محمد رفیق خان کی سربراہی میں آئے


وفد میں لینڈمارک کمیونیکیشنز کے سی ای او علی ہمدانی, راجا اظہر اور دیگر متعلقہ آفیشلز شریک تھے. ملاقات میں پرائیویٹ ٹوئر آپریٹرز کے وفد نے سندھ میں سیاحت کے شعبے میں سرمائیکاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.بخاری گروپ کے چیئرمین محمد رفیق خان نے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ 27 سیپتیمبر کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کینجھر میں منعقدہ تقریب سے آپ نے جب خطاب کرتے ہوئے نجی شعبے کو سیاحت میں سرمائیکاری کرنے کی کھلی آفر دی تو آپ کی یہ بات میرے دل کو اچھی لگی اور آج میں بخاری گروپ کی طرف سے تیار کردہ ٹوئرزم بس بھی ساتھ لایا ہوں. اس موقع پر وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے آفیس کے باہر کھڑی ٹوئرزم بس کا معائنہ کیا. وفد سے بات کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پرائیوٹ ٹوئر آپریٹرز پورے ملک سے سیاح لائیں ہم انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے اور وہ بلا خوف و خطر

پورے صوبے میں کسی بھی سیاحتی مقام کا دورہ کرسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ سندھ کی تمام سیاحتی مقامات پر کم از کم بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں اور اب اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں. حال ہی میں مٹھی اور ہالیجی میں شاندار ریسٹ ہاو ¿سز تعمیر کروائیں ہیں. جن کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا.سردار شاہ نے کہا کہ نجی سرمائیکاری سے سندھ کی سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا اور میں پرائیوٹ ٹوئر آپریٹرز کو آگے بڑھ کر سندھ کی سیاحت میں اپنا کردار ادا کرنے کی پرزور گذارش کرتا ہوں وفد نے بتایا کہ وہ بہت جلد مختلف ٹوئر پیکیجز بناکر محکمہ سیاحت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس پر سردار شاہ نے کہا کہ آپ ٹوئرز کی تیاری کریں, ایم او یو اسی ہفتے کرلیں گے کیونکہ سندھ میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کا یہی وقت ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ میں سردی کا موسم گھومنے کے لحاظ سے سب سے بہترین موسم ہے اور آپ مختلف ٹوئر پیکیجز تیار کریں جن میں ایک دن کا شارٹ ٹوئر یا پھر صوبے کے جنوب یا شمال کی سیاحتی مقامات پر مشتمل مخصوص ٹوئرز شامل ہوں.سردار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ تہذیبوں کی ماں ہے اور ہماری دھرتی میں مذہبی عبادتگاہیں اور صوفی بزرگوں کے مزارات بھی ہیں جن میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کے لیے بھی مخصوص ٹوئر پیکیجز بنائے جاسکتے ہیں. وفد کی طرف سے ٹوئر گائیڈ کے بابت ایک سوال کے جواب میں سردار شاہ نے کہا کہ آپ نجی شعبے سے وابستہ دلچسپی کے حامل اپنے نوجوان دیں ہم انکو ہمارے انسٹی ٹیوٹ پتھم میں ٹوئر گائیڈ کورس کے ذریعے تربیت کراوئینگے۔ جس پر وفد نے خوشی کا اظہار کیا.وزیر ثقاقت سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ انکی خواہش ہے کہ نجی شعبہ کراچی و حیدرآباد جیسے بڑے شہروں ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ سٹی ٹوئرز متعارف کروائے جائیں جس میں سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کریگی. ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ محکمہ سیاحت و نجی شعبے کے مابین سندھ میں کمرشل ٹوئرزم کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی معاہدہ کیا جائے گا اور بہت جلد اس ضمن میں ایم او یو پر دستخط کیے جائینگے. جس کے بعد پرائیویٹ ٹوئر آپریٹرز محکمہ سیاحت کے تعاون کے ساتھ کراچی سمیت مختلف بڑے شہروں میں سٹی ٹوئرز اور پورے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کے مخصوص ٹوئر پیکیجز کا آغاز کرینگے.
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 733