اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور اس کے حل کیلئے ایک منظم طریقے سے خدمات پر میٹنگ

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ندیم اختر چوہدری کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور اس کے حل کیلئے ایک منظم طریقے سے خدمات پر میٹنگ ہوئی،اس موقع پر ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کے ڈاکٹرزکوآرڈینیٹر ڈاکٹر حماد قریشی بھی میٹنگ میں موجود تھے ،اہم میٹنگ میں ندیم اختر چوہدری نے کہا پاکستان ایمبیسی بہترین انداز سے خدمات دینے میں کوشاں ہے ،اور سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کے سامنے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل رکھے اور ان کے حل کیلئے 25 لاکھ پاکستانیز کو باآسانی کیسے خدمات مہیا کی جا سکتی ہیں اس کیلئے باقاعدہ تجاویز پر مبنی عملی ڈھانچہ پیش کیا جس میں مختلف خدمات دینے والے رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر فورمز کو منظم کر کہ ان کی مزید تربیت کر کے متحدہ اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر فورمز کمیٹی کی تشکیل کا طریقہ کاراور اس کا عملی ڈھانچہ پیش کیا،اور تمام میڈیا گروپس کو ایک پیج پر لا کر ان میں باہمی کوارڈینیشن کیسے قائم کیا جاے، اوورسیز کیلئے میڈیکل، تعلیم ،پاکستان اور سعودی عرب میں حقوق کیلئے لیگل سپورٹ ، سوشل ویلفیئر،خواتین کے مسائل،قیدیوں کی مدد،روزگار میں تعاون،ہنگامی حالات میں اوورسیز پاکستانیز کی مدد،قومی ایشوز پر پروگرامز کا انعقاد، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے مہم، پاکستان میں سرمایہ کاری میں تعاون ،پاک سعودی دوستی کی مضبوطی ،ڈیڈ باڈیز شفٹنگ،سول ڈیفنس ورکشاپس کا اہتمام،خروب ،اقامہ ایکسپایر،سزا پوری کرنے والے قیدیوں وغیرہ کیلئے سفر میں تعاون و دیگر شعبہ جات کو سعودیہ بھر میں باہمی کوارڈینیشن کے ساتھ منظم انداز میں افعال اور متحرک کیسے کیا جاے اور بے لوث خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار مقرر کردہ معیار پر اترنے والے پاکستانیز پر مبنی ریجنل،ڈسٹرکٹ اورمختلف شعبہ جاتی،کوآرڈینیٹرز کیسے مقرر کئے جائیں ان کو کیسے کام کرنا چاہیئے اور پہلے سے موجود خدمات دینے والے مندوبین،فوکل پرسنز کو تقویت کیسے ملے گی،اور25 لاکھ اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ روابط اور بہتر خدمات مہیا کرنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔اس پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے ندیم اختر چوہدری صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کی خدمات کی تعریف کی اور تمام تجاویز کو سراہا،اور سعودی قوانین کا جائزہ لیکر ان تجاویز و پلان پر عمل کرنے کا عندیہ دیا،اور جلدمنطقہ الاحساء میں کونسلیٹ کا دورہ کا حکم دیا اور پاکستانی سکول الاحساء کےمسائل کے حل کیلئے خود آنے کا وعدہ کیا آخر میں ندیم اختر چوہدری نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کو ایمبیسی کی اعلی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ آف آنر پیش کی جس پر سفیر پاکستان نے شکریہ ادا کیا