پیپلز اسکوائر۔ کراچی میں نیا سیاحتی مقام ۔شکریہ حکومت سندھ

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ کی خصوصی توجہ ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد وسیم کی خصوصی لگن اور قابل رشک ویژن اور اصغر میمن کی نگرانی میں کام کرنے والا کراچی کا نیا سیاحتی مقام پیپلز اسکوائر یقینی طور پر نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے ۔یہ ایس ایم لاء کالج اور ڈی جے سائنس کالج کے بالکل درمیان میں واقع ہے

سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کا باضابطہ افتتاح 14 اگست کو کر دیا تھا ۔آئی آئی چندریگر روڈ سے بند روڈ تک کہ شورشرابے والے ماحول کو انتہائی پرسکون بنانے میں اور یہاں کے رہائشی افراد کو سکون کے لمحات میسر کرنے میں اب یہ پیپلز اسکوائر آنے والے وقت میں ہمیشہ ایک مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس کے صاف ستھری فضا صحت مند ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

اسے انتہائی خوبصورت اور قابل تعریف انداز سے ڈیزائن کیا گیا اور یہاں پر طلبہ و طالبات کو صحت مند ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ خود ڈی جے کالج سے اپنی یادیں رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے اس پورے علاقے کی اپ گریڈیشن اور فیس لفٹنگ پر خصوصی توجہ دی۔ٹھیک ہے ممتاز علی شاہ نے

ان کے ویژن کے مطابق اس پروجیکٹ کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد وسیم نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے

میں دن رات ایک کر دیا اور اب یہ ایک شاندار پروجیکٹ ہے جس کا باضابطہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اب اس پروجیکٹ کو کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا شاندار تحفہ قرار دیتے ہیں عوام صوبائی حکومت اور پیپلز پارٹی کے شکرگزار ہیں کے شہر کے بیچوں بیچ ایک انتہائی خوبصورت اور بے مثال منصوبہ تکمیل کو پہنچا اور اب یہاں پر صحت مند ماحول اور سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا علاقہ دستیاب ہے جسے سوشل میڈیا پر پاکستان کا ایک اور خوبصورت تفریحی اور سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے اس پروجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لی ہے ۔اس پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والےاصغر میمن بھی ایک محنتی اور ذہین سرکاری افسر ہیں

اور یہ بات ان کے کریڈٹ پر آجاتی ہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کے باوجود اس پروجیکٹ پر کوئی نقصان نہیں ہوا اور یہاں پر بہترین انتظامات میں ثابت کیا کے اس پروجیکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ جب پورا کراچی ڈوب رہا تھا تو یہ پروجیکٹ جس کی انڈر گراؤنڈ پارکنگ ہے بالکل محفوظ تھی ۔

سندھ کے موجودہ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سعیداحمد مانگنیجو نے پیپلز اسکوائر

کی پارکنگ کی گنجائش کا بلکل صحیح استعمال کرتے ہوئے سندھ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کی بڑی تعداد یہاں پر پارکنگ کے لیے مختص کرادی ہے جس کے نتیجے میں سندھ سیکریٹریٹ کے اندر بے ہنگم گاڑیوں کا رش ختم ہوگیا ہے سندھ سیکریٹریٹ کے اندر سڑکیں اب کشادہ صاف ستھری اور خوبصورت نظر آرہی ہیں اور وہاں سے گزرنا آسان ہوگیا ہے جو کبھی محال ہوتا تھا اس صورت میں لانا اقدام پر سعیداحمد منگنیجو اور محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی پوری ٹیم کابل مبارکباد ہے اور سندھ کے چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ کو اس بات کا خصوصی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سندھ سیکرٹریٹ کی خوبصورتی اور کشادگی کو یقینی بنا دیا ہے اب سندھ سیکریٹریٹ آنے والے خوش ہیں اور خاص طور پر غیر ملکی وفود اور نامور شخصیات جب سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف اجلاسوں کے لئے آتی ہیں تو ان پر ایک بہت اچھا تاثر آئے گا
——-
(By-Salik-Majeed-For-jeeveypakistan.com)