ڈی جی سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے احکامات ماتحت عملہ نظر انداز کرنے لگا


Oct 15, 2020
کراچی(خبر نگار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آشکار دارو کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب آتے ہی افسران نے ان کے احکامات نظرانداز کرنا شروع کردیئے۔ ادارے کے ڈائریکٹرز نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو قرار دلاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ افسران کے سنتے ہی نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آشکار دارو کی مدت ملازمت ختم ہونے میں صرف20دن رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے افسران نے ان کے

احکامات نظرانداز کرنے شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے جبکہ دوسری جانب شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی بیورو کریسی نے شہر کراچی کی صورت ہی بگڑ کر رکھ دی ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے اب کراچی کی نئی آبادیوں جن میں اسکیم33 اورگڈاپ ٹائون غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر پہنچادیارہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے ان نئی ہائولنگ سوسائٹیوں کی بھی حالت شہر کراچی کے بیشتر علاقوں کی طرح ہونا شروع ہوگئی ہے۔