قتل ایک سازش ہے جس کو بے نقاب کیا جائے گا

صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جامعہ فارو قیہ مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت ایک افسوسناک واقعہ اور ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عادل خان شہید نے فرقہ پرستی کے خلاف کاوشیں کیں اور ڈاکٹرعادل نے ماضی میں تمام علماءکو بٹھا کرشر پسندی سے بچایا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ قتل ایک سازش ہے جس کو بے نقاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیر اطلاعات و مذہبی امور

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک دشمنوں نے انہیں شہید کیا ، قاتل جلد پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیںاور مہنگائی کا پوچھیں تو وفاقی حکومت کہتی ہے کہ این آراو مانگ رہے ہیں۔