پنجاب حکومت کا امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے اہم اقدام

بزدارحکومت نے صوبے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب پولیس کو571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب پولیس کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں صوبائی وزرا محمودالرشید، یاسمین راشد، اسلم اقبال، چیف سیکرٹری سمیت وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی، اسدعمر، شفقت محمود اور فواد چوہدری شریک ہوئے جبکہ چیف وہپ قومی اسمبلی عامرڈوگر اورشہزاداکبر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کاتحفظ یقینی بنانےکےلئےپولیس کووسائل فراہمی کاوعدہ پوراکیا، 500 گاڑیاں تھانوں اور 47 گاڑیاں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی جبکہ 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکاروسائل فراہم کئےہیں، ماضی میں پولیس کوسیاست کی نذرکرکےوسائل سے محروم رکھاگیا، جائز مطالبات پورے کئے، پولیس سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے

Courtesy Ary news