نسیم شاہ فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے سبب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار

نسیم شاہ فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے سبب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے
،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں،نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔