جعلی ٹھیکوں میں کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم ڈولپمنٹ روشن علی کناسرو سمیت 8 افسران کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جعلی ٹھیکوں میں کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم ڈولپمنٹ روشن علی کناسرو سمیت 8 افسران کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرپشن ریفرنس میں سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم ڈولپمنٹ روشن علی کناسرو سمیت 8 افسران کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

میں پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نےجعلی کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دیے، سندھ میں کلچرل کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے میں کام نہیں کیا، ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے فرنیچر کی خریداری اور گاڑیوں کی مرمت کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی، انکوائری میں نامزد 5 کنٹریکٹرنے پلی بارگین کرلی