چھ سال بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ

طویل چھ سال بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا،ملک بھر سے 30ٹاپ کلاس فٹبالرز کو ایک ہفتے کیلئے تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے،سینئر فٹبال کوچ اختر محی الدین ہیڈ کو چ کی حیثت سے کیمپ کی نگرانی کرینگے،کیمپ کے آغاز سےقبل تمام شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ ہوگا چھ سال کی طویل مدت کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر سے تیس ٹاپ کلاس فٹبالرز کو ایک ہفتے

کیلئے تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سینئر فٹبال کوچ اختر محی الدین ہیڈ کو چ کی حیثت سے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ معاونت کیلئے ویمن کوچ کرن غوری کو نامزد کیا گیا ہے۔ راحیل زرمین ٹیم منیجر کی ذمے داری سنبھالیں گی۔ تربیت کا سلسلہ چھبیس اکتوبر سے یکم نومبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔ کیمپ کے آغاز سے قبل تمام شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور کیمپ کے دورون کورونا پروٹوکول پر مکمل عمل کیا جائے