کراچی: مرحوم افسر ریکارڈ لے کر نیب میں حاضر ہوں

نیب نے دار فانی سے کوچ کرنے والے افسر سے پیٹرول وڈیزل کا ریکارڈ طلب کر کے حاضر ہونے کا کال اپ نوٹس جاری کر دیا

2013-14 میں پیٹرول وڈیزل میں ہونے والے غبن کے حوالے سے اسوقت کے ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ رفیق شیخ کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی کے ذریعے نیب آفس طلب کیا گیا ہے

رفیق شیخ ڈی ایم سی کورنگی کے قیام کے بعد پیٹرول وڈیزل سلپس کا اجراء کرتے تھے

گذشتہ برس رفیق شیخ دوران علالت انتقال کرگئے تھے

اب انہیں انکوائر کیلئے طلب کیا گیا ہے کال اپ نوٹس کے اجراء پر بلدیہ کورنگی کے افسران وملازمین نے افسوس کا اظہار کیا ہے

نیب ایک تحقیقاتی ادارہ ہے جسے ایک طریقے سے سراغ رساں ادارہ بھی کہہ سکتے ہیں، ملازمین

نیب عملے کو یہ خبر ہونی چاہیئے کہ جس شخص کی وہ انکوائری کر رہے ہیں وہ اب زندہ بھی ہے یا نہیں، ملازین

کال اپ نوٹس سے مرحوم رفیق شیخ کی ساکھ متاثر ہونے کے ساتھ ان کی فیملی کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔