بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے تحت 18 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے تحت 18 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی: بلاول ہاؤس میں پی ڈی ایم کے تحت یوم شہدائے کارساز کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی سندھ اور نثار کھوڑو موجود

کراچی: اجلاس میں سینئر پی پی پی رہنما اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کا جائزہ لیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 18 اکتوبر کو کراچی میں یوم شہدائے کارساز کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 30 نومبر کو ملتان میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتداء ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: بلاول ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں وقار مہدی، عاجز دھامرا، سعید غنی، ناصر شاہ، اویس شاہ، جام خان شورو اور شرجیل میمن بھی شریک