واہ سعید احمد منگنیجو آپ نے کمال کر دیا جو کہا ۔وہ کر کے دکھا رہے ہیں ۔زندہ باد

واہ سعید احمد منگنیجو آپ نے کمال کر دیا جو کہا ۔وہ کر کے دکھا رہے ہیں ۔زندہ باد۔
سعید احمد منگنیجو اس وقت حکومت سندھ میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے اہم محکمے کی سربراہی کر رہے ہیں بطور صوبائی سیکرٹری انہوں نے بہت سے چیلنج قبول کئے ہیں اور ایک ایک کرکے وہ تمام کام کرتے جا رہے ہیں جن کا انہوں نے عزم کیا


اور دوستوں کی مختلف محفلوں میں ذکر کرتے رہے ۔ماضی میں وہ محکمہ صحت اور محکمہ آبپاشی سمیت مختلف اہم صوبائی محکموں کی سربراہی کر چکے ہیں اس کے علاوہ انہیں کراچی سے کشمور تک مختلف اضلاع میں اہم ذمہ داریاں انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے اور ان کا ماضی شاندار اور کیریئر بھرپور کامیابیوں سے عبارت ہے وہ ایک دلیر اور صاف گو افسر ہیں سادہ طبیعت اور شائستگی ان کا خاصہ ہے معاملات کی تہہ تک پہنچ جانے کی خداداد صلاحیت رکھتے ہیں ۔


محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن ایک مشکل محکمہ ہے یہاں آنے والے سیکٹری کے تعلقات اور پی آر عام طور پر خراب ہوتی ہے اچھی نہیں ہوتی کیونکہ سینئر اور جونیئر افسران کے ساتھ قانون کے مطابق اقدامات کرنے پڑتے ہیں اور جو قانون توڑتا ہے یا قانون کے مطابق کام نہیں کر رہا ہوتا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے تو وہ ناراض ہو جاتا ہے یہ ہمارا مزاج ہے کہ ہم قانون صرف دوسروں کے لیے

سمجھتے ہیں اور خود پر لاگو نہیں کرتے اس لئے جب کوئی ہمیں قانون پڑھتا ہے تو وہ شخص بھی برا لگتا ہے یہ مجھ سے ناراض ہو جاتے ہیں صوبائی حکومت کے اکثر افسران اور ملازمین بھی ایسا ہی مزاج رکھتے ہیں متعدد سرکاری افسران جن کی پوسٹنگ کبھی صوبے میں تھی اب کسی اور صوبے یا وفاق میں جا چکے ہیں انھوں نے سرکاری مکانات اور سرکاری گاڑیاں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں واپس

کرنے کو تیار نہیں جب ان کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے تو پھر وہ ناراض ہوتے ہیں حالانکہ ان کی اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خود قانون کی پاسداری کرتے ہوئے وہ فیصلہ کریں جس میں ان کو دقت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
سعید احمد منگنیجو نے آتے ہی کہا تھا کہ وہ سندھ سیکریٹریٹ کے اندر بے ہنگم پارکنگ کے

مسئلہ کو حل کریں گے اور اب اس پر کام شروع ہو گیا ہے پیپلز اسکوائر میں بننے والی انڈر گراؤنڈ پارکنگ کو استعمال کرنا شروع کر دیا گیا ہے سندھ سیکریٹریٹ میں گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کئی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی اور انہیں پارکنگ کی جگہ الاٹ کی جائے گی جب کہ ٹخنوں سے نیچے کے افسران اور ملازمین کو اپنی گاڑیاں پیپلزپارٹی کو ایئر کی پارکنگ میں پارک کرنی ہیں اس فیصلے سے سیکریٹریٹ میں کافی بہتری اور خوبصورتی آنے کا امکان ہے کیونکہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کی وجہ سے یہاں پر گزرنا محال تھا رواں ہفتہ اس فیصلے پر عملدرآمد کا ہفتہ ہے پیر سے اس کام پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور اس کے بہتر اثرات نمایاں ہیں ۔


سعید احمد منگنیجو نے کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سندھ سیکریٹریٹ سے بارش اور اس کے بعد سیوریج کے پانی کی نکاسی کا فوری طور پر بندوبست کیا اور سندھ سیکرٹریٹ کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی میں فوری توجہ دی۔حبیب بینک کی برانچ کے سامنے جو سیوریج کا پانی جمع ہو جاتا تھا اس کا صفایا کیا ۔ان دنوں سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ بلدیات اور صوبائی محتسب کے دفتر کے درمیان سے گزرنے والے نالے کی صفائی اور تعمیراتی کام جاری ہے یہ بھی ایک دیرینہ مسئلہ تھا اور اب اس پر توجہ دی گئی ہے ۔
سعید احمد منگنیجو نے صوبائی پروٹوکول کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اب فل ٹائم ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹنگ عمل میں لائی گئی ہے پروٹوکول کے شعبے میں بہتری لائی جا رہی ہے صوبائی سیکریٹری کی اس معاملے میں گہری دلچسپی ہے اور ماضی کے معاملات کی چھان بین بھی کی جارہی ہے ۔
صوبائی سیکرٹری نے بینوویلنٹ فنڈ کے معاملات پر بھی اجلاس کیا اور تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر خاتون افسر عظمی کو اس محکمے سے روانہ کر دیا گیا یہ محکمہ کے دیگر ملازمین اور افسران کے لیے واضح پیغام تھا کے سب لوگ اپنا اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کو بھی اسی طرح یہاں سے رخصت کر دیا جائے گا ۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں بہت سے چیلنج ہیں بہت سی مشکلات ہیں بہت سے دباؤ ہیں بہت سے فرمائشی پروگرام چلتے آ رہے ہیں ایک ایک کرکے اب ان سب کو درست کرنا ہے صوبائی سیکرٹری نے بیڑا اٹھا لیا ہے اور چیزوں کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں اور بھرپور کوشش کر رہے ہیں برسوں سے بڑے معاملات کو ایک رات میں درست نہیں کیا جاسکتا ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی بھی نہیں ہے لیکن وہ جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے اقدامات کے مزید مثبت اور اچھے اثرات سامنے آئیں گے ۔
ابھی انہوں نے ایسے ضدی اور بگڑے ہوئے افسران اور ملازمین کا قبلہ درست کرنا ہے جو سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری گاڑیوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں جنہوں نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور ناجائز فائدے اٹھائے ابھی ان سب کو قانون کی چھتری کے نیچے لانا ہے اور یہ بتانا ہے کہ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہے ۔

——-by—Salik-Majeed—-for—jeeveypakistan.com