سنجے دت کی کیموتھراپی کے بعد نئی تصاویر سامنے آگئیں

کینسر کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار سنجے دت کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن میں وہ ظاہری طور پر بھی بیمار دکھائی دے رہے ہیں۔

سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہے اور وہ اس کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس کا وہ علاج بھی کروارہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت کی ایک مداح نے اداکار کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ظاہری طور پر بہت بیمار دکھائی دے رہے ہیں
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیموتھراپی کے بعد سنجے دت کافی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

جیسے ہی ان کی مداح نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تو یہ وائرل ہوگئی۔

تصویر دیکھتے ہی سنجے دت کے مداحوں نے ان کی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی۔

واضح رہے کہ 11 اگست کو بالی ووڈ کے سنجو بابا نے اعلان کیا تھا کہ انھیں صحت کے مسائل ہیں جس کے باعث وہ اپنے کام سے وقفہ لے رہے ہیں
بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ سنجے دت اپنے گھر کے باہر ایک شخص سے کہہ رہے تھے کہ میرے لیے دعا کریں۔

اس کے علاوہ سنجے دت کو ممبئی کے ایک اسپتال میں دورے کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ممکنہ طور پر وہ اپنا علاج کروارہے تھے۔

بعدازاں سنجے دت کی اہلیہ نے بھی ان کے بیمار ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم انھوں نے مداحوں کو سنجے دت کی بیماری کے اسٹیج سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی