شکیل احمد منگنیجو کی سربراہی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کامیابیوں کی نئی منازل کی جانب رواں دواں

شکیل احمد منگنیجو کا شمار پاکستان کے ذہین اور قابل افسران میں ہوتا ہے وہ بطور چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں اور ان کی سربراہی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا اہم قومی ادارہ اپنی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔

شکیل احمد منگنیجو کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے انہوں نے سول سرویس انیس سو چھیانوے میں اختیار کی ۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا چیئرمین بننے سے پہلے انہوں نے میاں سٹی آف میری ٹائم افیئرز میں بطور ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ خدمات انجام دیں جبکہ انہیں پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل رہا

۔اس سے پہلے وہ ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر ،سیکرٹری امپلیمنٹیشن ، اسپیشل سیکرٹری فنانس ،اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے حکومت سندھ میں اہم فرائض انجام دیئے ۔اس کے علاوہ انہوں نے ای او بی آئی نے ڈائریکٹر جنرل انویسمنٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں وفاقی حکومت کے لیے ڈائریکٹر فنانس رہے ۔
موجودہ چیئرمین پی این ایس سی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کہ بورڈ ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اس کے علاوہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پاکستان اسٹیل فیبریکیٹر کنگ کمپنی اور پرائم کو اور سہارا انشورنس کمپنی کی بورڈ ممبر بھی رہے اس کے علاوہ وہ گوادر پورٹ اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

شکیل احمد منگنیجو نے لندن اسکول آف اکنامکس سے مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ ایکنامکس میں بھی ماسٹر ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ انہوں نے لا اینڈ سول انجینئرنگ میں بھی ڈگری حاصل کی انہوں نے مختلف بین الاقوامی کورسز اور پروگراموں میں بھی شرکت کی جہاں پر میں نے جیل فائنانس اور گلوبل فنیچر مارکیٹ اور ایسٹ ویلیو ایشن کے حوالے سے انہیں گہری آگاہی حاصل ہوئی انہوں نے متعدد مقامی اور انٹرنیشنل پروفیشنل ٹریننگ کورسز میں شرکت کی ورکشاپس اور کانفرنسوں میں شرکت کرکے پبلک ایڈمنسٹریشن مینیجمنٹ پبلک پروکیورمنٹ اور کریمنل ایڈمنسٹریشن اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے حوالے سے گہرا تجربہ حاصل کیا وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس پی ای جی سی کے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں ۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ایک اہم قومی ادارہ ہے اور حکومت پاکستان نے شکیل احمد منگنیجو کی صلاحیت و قابلیت ذہانت و تجربے پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں اس اہم قومی ادارے کی سربراہی سونپ رکھی ہے انتہائی مین تھی اور سچی لگن سے کام کرنے والے افسر ہیں اور انہوں نے اس اہم قومی ادارے کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر رکھا ہے آنے والے دنوں میں ان کے اہم اقدامات کے مثبت اور دوررس نتائج سامنے آنے کی توقع ہے وہ دن رات اپنے ادارے کی ترقی اور بہتری کے لیے محنت کر رہے ہیں ان کا پورا سرکاری کیریئر شاندار کامیابیوں اور بہترین خدمات سے عبارت ہے ذاتی طور پر وہ ایک شریف النفس اور سادہ طبیعت کے انسان ہیں سرکاری حلقوں میں ان کا نام نہایت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ۔
——-by—-salik-majeed—-for—jeeveypakistan.com