سعودی عرب میں ایسٹرن ریجن کے لئے نئی نمائندہ ثناء بشیر کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید

پاکستان کے سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام سعودی عرب میں ایسٹرن ریجن کے لئے نئی نمائندہ ثناء بشیر کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتی ہے ثناء بشیر سعودی عرب کے علاقے منطقہ شرقیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور دمام، الخبر، الجبیل اور الاحساء جیسے جڑواں شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے گزشتہ تین سال سے شعبہ صحافت کے ذریعے نمایاں کر رہی ہیں اسکے علاوہ پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے بھی مثبت رپورٹنگ ان کا وطیرہ رہا ہے جیوئے پاکستان کی جانب سے انہیں نمائندہ مقرر کیا گیا ہے.