علی احمد خان پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن کے چیئرمین منتخب

علی احمد خان پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن کے چیئرمین منتخب
Oct 03, 2020
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن کے 33ویں والانہ جنرل اجلاس میں نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا

جس کے مطابق فرائزلینڈ کمپینا اینگرو کے سی ای او علی احمد خان ایسو سی ایشن کے چیئرمین ، حلیب فوڈز کے سید مظہر اقبال سینئر وائس چیئرمین جبکہ فوجی فوڈز کے حسیب اسلم وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد علی احمد خان نے کہا کہ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونا اعزاز

اور شرف کی بات ہے۔ ہم ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کا نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ ایک پلیٹ فارم پر ماہرین کا اتحاد ڈیری سیکٹر، ہمارے شہریوں اور معیشت کو تیز تر منتقلی اور بے مثال اقدار کی فراہمی کے قابل بنائے گا۔تاہم ایسو سی ایشن کے نو منتخب ڈائریکٹرز میں سید یاور علی، سلیمان صادق منو ، انجم ایم سلیم، راشد حلیم، ملک تصور حسین، گیری زیلر اور ایم عمران شامل ہیں۔