آئی پی آیل میں انڈین اور غیرملکی کرکٹر آپس میں لڑ پڑے

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم کی سلیکشن کو منفی انداز میں بیان کیا تو مہمان کھلاڑی نے بھارتی کرکٹر کو آئینہ دکھادیا۔

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کرکٹ تنازعات جنم لینا کوئی نئی بات نہیں، یہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں یو اے ای میں جاری اس کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق سوالات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔

اپنی مرضی سے ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد اب بھارتیوں نے ان غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی بے عزتی کرنا شروع کردی ہے۔
ابتدائی دو میچ کے دوران بیٹنگ پیراڈائز کنڈیشنز میں بولنگ کے شعبے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے جمی نیشم کی سلیکشن پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سوالیہ نشان لگادیا۔

اپنے ایک بیان میں آکاش چوپڑا نے کہا تھا کہ جمی نیشم میچ ونر نہیں ہے، یہ کیوں کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں؟

ٹوئٹر پر ایک صارف نے جب جمی نیشم کو ٹیگ کیا تو نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر نے سابق بھارتی کھلاڑی کو آئینہ دکھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمی نیشم نے اکاش چوپڑا کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی بیٹنگ اوسط 18.55 اور اسٹرائیک ریٹ 90 لکھتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ زیادہ میچز نہیں جیتے۔
ساتھ میں جمی نیشم نے ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کی خوب بے عزتی کی۔

جمی کے اس ٹوئٹ پر کرکٹ فینز نے بھی سابق بھارتی کھلاڑی کی خوب خبر لی۔

ایک صارف نے جواب میں آکاش چوپڑا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’آکاش ایک بھارتی لیجنڈ ہیں اور جمی کو ان سے سیکھنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ نیوزین لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 25 سے زائد کی اوسط رکھتے ہیں جبکہ وہ 123 میچز میں 1761 رنز بھی اسکور کر چکے ہیں