جدہ کی ڈائری

جدہ کی ڈائری ۔ امیر محمد خان برادر ملک  سعودی  عرب کی  90  سالہ سالگرہ پر  شاندار تقاریب    گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کی 90 سالہ سالگرہ  کا ہفتہ رہا ، سعودی عوام، اور یہاں برسرروزگار  لاکھوں افراد   اور انکے اہل خانہ نے  اس پاک سرزمین کی قیادت ، خادم الحرمین الشریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد  شہزادہ محمد  بن سلمان کی  ولولہ انگیز قیادت کو  تمام عالم اسلام کے رہنما ؤں کے طور پر  سعودی عرب کو معاشی   اور سیاسی میدان میں ترقی  کی طرف گامزن کرنے زبردست خراج تحسین پیش کیا،  سعودی  قیادت کی تصاویر کی نمائش، نوجوانوں کیلئے موسیقی کے پروگرام، سعودی عرب کے جنگی جہازوں کا ائر شو، رات کو ساحل سمندر  پر  خوبصورت fire work  کا اہتمام  سعودی  انٹرٹینمنٹ  اتھارٹی کی جانب سے تمام شہروں میں کیا  اپنے  سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ  پاکستانیوں نے  بھی بھر پور انداز میں  رنگا رنگ  محافل ترتیب دیں،  پاکستان  قونصلیٹ نے  اس مرتبہ   ”سخاوت“ کا مظاہرہ کیا  اور  سعودی قیادت کو مبارکباد دینے کیلئے  عربی اخبارات میں   بڑے بڑے  اشتہارات دئے ۔ اخبارات کے مدیران، اور اہم شخصیات کو  پاکستان قونصلیٹ کی جانب سے  سالگرہ کی مبارکباد کے کیک  بھیجے۔سعودی عرب کی میڈیا  سے تعلق رکھنے والے  مدیران اخبارات کو  قونصل پریس  سید  حمزہ گیلانی نے خود پہنچائے،  جبکہ  سعودی عرب میں  ثقافت کو  فروغ دینے پر  سعودی انٹرٹینمنٹ  اتھارٹی کے  مشیر  نوشین وسیم کو  سعودی انٹرٹینمٹ کے دفتر کا دورہ کرکے  انہیں کیک  پہنچایا۔نوشین وسیم  بنیادی طور پر پاکستانی ہیں  اور  سعودی  و پاکستانی کمیونٹی کو  قریب تر کرنے  کیلئے کوشاں رہتی ہیں  کئی مواقع پر  انہوں نے  اس بات کا  عملی طور پرثابت بھی کیا ہے۔ سعودی  قومی دن کے حوالے سے    ایک  شاندار  اور رنگارنگ تقریب کا اہتمام  سعودی بین  الاقوامی میڈیا  فورم کے اراکین نے  کیا جس میں عربی نغموں کے علاوہ   سعودی عرب کا روائیتی   تلواروں والا  رقص بھی شامل تھا ،  پاکستان قونصل جنرل  خالد مجید  اور اپنے میدان میں  نہائت سرگرم  قونصل پریس  سید حمزہ گیلانی  تقریب میں بطور خاص  موجود تھے  اور  سعودی بھائیوں کی خوشی میں  انہوں  نے بھی  تلوار والا  رقص کیا ۔ یہ ایک روائیتی   رقص ہوتا ہے جو خوشی کے موقع پر   کیاجاتا ہے۔  سعودی تاجر  اور کاروباری شخصیت  پروفیسر  عبداللہ بن محمد الفتنی اس تقریب کے روح روان تھے،  تقریب کا آغاز سعودی قومی ترانہ گا کر کیا گیا۔ اسکے بعد حجازی روائتی رقص پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔ سعودی سنگر نے روائتی موسیقی گا کر محفل میں سماء باندھ دیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں سعودی شاہی فرمانرواؤں اور سعودی ثقافت سے متعلق فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی۔  یوم الوطنی کی مناسبت سے شاندار کیک بھی تیار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ایک پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام گیا۔ سعودی میڈیا کنسلٹنٹ منصور نظام الدین اورسعودی بین الاقوامی میڈیا فورم سے خدیجہ ملک اور فورم ممبران۔- صباح الحربی –  عاتکۃ ملا – عروج أصغر – شمایل العبداللہ، عبدالرحمن محمد بیمہ – إبراہیم البلوشی –  طارق ندیم – محسن السندی شریک ہوئے۔مجلس پاکستان  ریاض کی تقریب  مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات کسی بھی ناکامی سے بالاتر ہیں ان کے  تعلقات کی جڑیں عوام کے مشترکہ پیار میں ہیں اس لئے ہر دور میں پاک سعودی اشتراک سے سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی ترقی میں عظیم منازل طے کی ہیں اور ہم سعودی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جھنوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا ہے رانا عبدالروف نے ان خیالات کا اظہار مجلس پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب کے صدارتی خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب اور پاکستان میں ہر سطح پر باہمی اعتماد، خیرسگالی، محبت اور غیر معمولی برادرانہ تعلقات استوار رہے ہیں۔ امت مسلمہ کے مفادات کی نگہبانی اور اتحاد ان مضبوط برادرانہ تعلقات کی اہم بنیاد رہی ہے۔ حجاز مقدس کی خصوصی کشش دونوں برادر ممالک کے عوام کو شیر وشکر کرنے میں ایک روحانی وجہ ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ سے پاکستان کا بڑا حامی وپشتیبان رہا ہے۔تقریب سے حافظ عبدالوحید، ڈاکٹر محمد اویس، چوہدری ابراہیم جٹ، شیخ اسرار، مخدوم امین تاجر، احسن عباسی، خالد اکرم رانا،شبریز اختر سویہ، حامد رضا قادری سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ہر پاکستانی دوسروں سے کہیں بہتر جانتاہے کہ دونوں ممالک میں یہ تعاون محض معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پہلو تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر دفاع اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے اہم ترین پہلووں تک وسیع ہے۔  تقریب میں نوجوان شاعر وقار نسیم وامق نے پاک سعودی تعلقات کی مناسبت سے اشعار پڑھے جن کو شرکاء نے خوب پسند کیا پاکستان مسلم لیگ   ریاض کی سعودی قومی دن پر  تقریب  سعودی عرب کے قومی دن کو منانے کے لئے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے مراسم مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں جن سے اس مقدس سرزمین سے دلی لگاو ہے اور تمام پاکستانی حرمین الشریفین کی بدولت۔مملکت سعودی عربیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں سعودی عرب بھی پاکستانیوں سے دلی لگاو رکھتے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں کی تعداد میں یہاں پاکستانی مقیم ہیں جو یہاں رہ کر سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان زر مبادلہ بھیج کر مسلم و قوم کی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیں مسلم لیگ جب بھی برسر اقتدار آئی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور پروان چڑھے، اور تعلقات تجارتی بنیادوں پر استوار ہوتے چلے گئے، ہمارے موجودہ حکمران طبقے کو پاک سعودی تعلقات کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہئیے کیونکہ تاکہ وہ جذباتی بیان بازی سے پرہیز کریں سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھی رہا ہے تقریب سے دیگر مقررین میں جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا عبدالمالک مجاہد، پیپلزپارٹی کلچرل ونگ مڈل ایسٹ کے صدر قاضی اسحاق میمن، پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر ریاض راٹھور، مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید احمد، مخدوم امین تاجر،محمود احمد باجوہ،عمران ججوی اور وقار نسیم وامق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس مقدس سرزمین پر موجود ہیں گزشتہ کئی دہائیوں میں یہاں مقیم رہنے سے دین اسلام کی اصل روح کو سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کی ہے پاکستان اور سعودی عرب دو الگ ملک ضرور ہیں مگر ان کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ بھی ان کی مثالی دوستی کی بدولت سمٹ جاتا ہے دونوں ملک اسلامی دنیا میں  اہم مقام رکھتے ہیں اور دفاع حرمین شریفین کے لئے پاکستانی ہر وقت اور ہر دم تیار رہتے ہیں سعودی عرب اپنا 90 واں قومی دن منا رہا ہے اس موقعہ پر ہم سعودی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ سعودی عرب یونہہ ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور پاک سعودی دوستی مزید مستحکم ہو تقریب کے آخر میں یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی  سعودی عرب کے قومی دن پر  یادگار تقریب  انجم اقبال وڑائچ تحریک انصاف میں  وزیر  اعظم عمران خان کے جانثاروں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔، انجم اقبال  وڑائچ   جو  تحریک انصاف کے ٹائیگر فورس کے  صدر بھی ہیں  انہوں نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ  معروف سعودی خاتون  سمیرا عزیز مہمان خصوصی تھیں۔جبکہ نظامت کے فرائض ملک امجد اقبال اعوان نے ادا کئے۔مہمانان اعزاز میں ارم رومی، مسز ماریہ، میڈم فضہ خان تھیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  صائمہ طارق نے دلچسپ کوئز پروگرام کے ذریعے تمام حاضرین میں انعامات تقسیم کیے۔   معروف سنگرز سید بسام او ر عقیلہ کے ملی نغموں نے شرکاء کے دل جیت لیے۔ تنویر صدیق خان، شمائلہ شہزاد، بیرسٹر افتخار احمد چیمہ،عنصر اقبال مغل،ملک مظفر اعوان، بدر عالم بھٹی، تنویر احمد ملہی، ملک سجاد حسین، یاسر گوندل، چودھری فیاض احمد، ملک مدثر عزیز، میاں افضل عزیز، حاجی خلیل احمد،محسن رفیق سمیت کثیر تعداد میں شرکاء بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں کیک بھی  کاٹا گیاَ پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی نے سعودی عرب کا 90 واں قومی دن منایا۔ ُُُٓٓپاکستان کرسچین کمیونٹی سعودی عرب میں نہ ہی  کوئی پاکستانی خوشی  کا تہوار ، کشمیر پر بھارتی ظلم و ستم پر آواز اٹھانے سمیت   سعودی عرب کے قومی دنوں پر   دعا کا  اہتمام کرتے ہیں  اور  خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد  محمد بن سلمان بن عبدالعزیز    کی درازی عمر ، سعودی عرب کی خوشحالی اور  سعودی لیڈر شپ  کی  عوام کے لئے کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس میں پاسٹر پرویز یوسف ایلڈر جون گلزار ایلڈر طارق برکت اکرم سندھو قیصر بھٹی نے تمام شہریوں اور بادشاہ سلامت کے لئے عمر کی درازی کی دعا کی  پرویز یوسف نے کہا کہ  پاکستانی ہونے کے ناطے سعودی عرب کی مملکت سے اتنا ہی محبت کرتے ہیں جتنا ہم اپنے ہی ملک سے پیار کرتے ہیں۔ سعودی عرب ایک پرامن ملک ہے، یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کا استقبال کیا جاتا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ترقی اور خوشحالی کے ساتھ چلیں۔ خدا دونوں ملکوں کو سلامت رکھے۔