خبرنامہ اٹک – خوبصورت شہر اٹک سے بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔ – خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار

اٹک (مہتاب منیرخان سے) خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق زوجہ ناصر اقبال سکنہ فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ ایف آئی آر درج کرائی ہےکہ وہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیرہے جبکہ اوپر والے پورشن میں ولویزاپنی خالہ کے ساتھ کرائے پر رہائش پذیر ہے، میں چھت سے کپڑے اتارنے کے لیے گئی تو دلویز نے مجھے پکڑ لیا جس سے میرے گلے میں خراشیں آ گئیں ہیں اور میری عزت خراب کرنے کی کوشش کی ہے، تھانہ فتح جنگ پولیس نے حکومت پنجاب کی پالیسی Never Againپر عمل پیرا ہوتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم ولویز ولد ساجد پرویز ساکن پنڈ فتح تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
======================

اٹک (مہتاپ منیرخان سے)پنجاب بار کونسل کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک میں شہید ہونے والے سابق ممبر پنجاب بار کونسل اٹک سیٹ سنیئر قانون دان ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ کی شہادت کے بعد پنجاب بار کونسل اٹک سیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر سنیئر قانون دان سردار حبیب انور خان کو ایڈووکیٹ کو ممبر پنجاب بار کونسل ضلع اٹک کی سیٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین پنجاب بار کونسل و ریٹرننگ آفیسر پنجاب بار کونسلز الیکشنز،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق ایڈووکیٹ نے جاری کر دیا ہے
====================

اٹک (مہتاب منیرخان سے)مسجد کے باہر سے کار چوری کرنے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چوری شدہ کار برآمد، تفصیلات کے مطابق ظہور خان ولد عمران الدین سکنہ منوں نگر حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ وہ گاڑیوں کا مکینک ہے نماز جمعہ کے لے مسجد میں گیا اور کار کو مسجد کے باہر کھڑا کر دیا تھا، جب نماز پڑھ کر نکلا تو میری کار غائب تھی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار چوری کرنے والے ملزم خان زیب ولد غلام حبیب سکنہ خیر آباد نوشہرہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے، جس سے دوران تفتیش چوری شدہ کار بھی برآمد کر لی گئی ۔
=================

اٹک (مہتاب منیر خان سے)انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او بسال سب انسپکٹر محمد نعیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موسم گرما کی تمازت کو دیکھتے ہوئے تھانہ بسال کے باہر میں روڈ پر مسافروں کے لیے ٹھنڈے شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔
================
اٹک (مہتاب منیر خان سے)سابقہ تنازعہ کی رنجش میں شہری کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کی غرض سے پولیس ایمر جنسی سروس پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو جہانگیر شہزاد ولد محمد افضال سکنہ باغ وکیلاں حسن ابدال نے پولیس ایمر جنسی سروس پکار 15 پر کال کر کے بتلایا کہ لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے پولیس کی مدد چاہیے، تھانہ سٹی حسن ابدال کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ جہانگیر شہزاد اور خرم شہزاد کے مابین سابقہ تنازعہ چل رہا ہے جس کی رنجش میں جہانگیر شہزاد نے خرم شہزاد کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کی غرض سے پولیس ایمر جنسی سروس پکار 15 پر جھوٹی کال کی ہے،تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے کالر جہانگیر شہزاد ولد محمد افضال سکنہ باغ وکیلاں حسن ابدال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔