انٹر پارٹ ٹو انگریزی کے پرچے میں دو جعلی امیدوار پکڑے گئے


گورنمنٹ ہائی سکول ہیر بیدیاں روڈ لاہور میں لاہور تعلیمی بورڈ کے قائم کردہ امتحانی سینٹر نمبر ہیر 8 میں انٹر پارٹ ٹو انگریزی کے پرچے میں ممبر لاہور بورڈ ڈاکٹر کوثر پروین اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کی خصوصی ہدایت پرپروفیسر اعجاز احمد ار سی او لاہور بورڈ نے وزٹ کیا اور دوران چیکنگ دو امیدوارکو کسی دوسرے امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑ لیا -جس پر ایک امیدوار نے کہا کہ وہ 10 ہزار روپے لے کر دوسرے امیدوار کی جگہ پرچہ دے رہا ہے جبکہ دوسرے امیدوار کا کہنا تھا کہ اس کا دوست بیمار تھا تو اس لیے وہ اپنے دوست کی جگہ پرچہ دینے آیا -دونوں جعلی امیدواروں پر ایف ائی ار درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے کو درخواست دے دی گئی-