کے الیکٹرک کراچی کے معصوم شہریوں کو جینے دے اسلم خان

کراچی گرینڈ الائنس

کے الیکٹرک کراچی کے معصوم شہریوں کو جینے دے اسلم خان

کے الیکٹرک کے مظالم حد سے تجاوز کرچکے ہیں عوام کی برداشت سے باہر کراچی گرینڈ الائنس

اوور بلنگ ،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اسلم خان

کراچی (۔ ) کے الیکٹرک عوام دوست ہونے کی جگہ عوام دشمن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے وفاقی حکومت ، چیف جسٹس ،آرمی چیف و دیگر ارباب اختیار کراچی کے شہریوں کے لیئے نوٹس لیں ورنہ عوام کی برداشت ختم ہے جو کل سول نافرمانی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے اپنے میڈیا بیان میں کہی ان کا کہنا تھا دن ہو یا رات صبح صادق کا وقت ہو آدھی رات جس وقت مرضی اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے عوام گرمی میں کس طرح سوئیں اور پھر 14 ، 16 گھنٹے کام کریں اور جو آمدنی ہو وہ کے الیکٹرک کے اوور بلنگ کی نظر ہو جائے بلوں کی ادائیگی کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے عوام کے دلوں میں لاوا ابل رہا ہے جلد از جلد اقدامات کیئے جائیں وگرنہ عوام کا ہاتھ اب کے الیکٹرک کے گریبان میں ہوگا نیپرا بھی خاموش ہے 2020 میں کراچی کے میریٹ ہوٹل میں نیپرا نے ایک ہیرنگ کی جہاں بولنے والوں کو خاموش کرانے کے لیئے باونسرز بطور بدمعاش موجود تھے صرف نیپرا اور کچھ سیاسی جماعتوں کی نورا کشتی کرواکر اس ہیرنگ کو ختم کردیا گیا اب بھی اگر ایکشن نہ لیا گیا تو شہر کے اصل نمائندے کراچی گرینڈ الائنس میدان عمل میں ہوں گے