ٹرپل ایس فلمز پروڈکشن کی جانب سے عیدالاضحی پر نیا اسٹیج ڈرامہ ” بکرے ڈرامے باز” آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا


(فوٹو کیپشن) اسٹیج ڈرامہ ” بکرے ڈرامے باز” کی افتتاحی تقریب سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، محمد اقبال لطیف، اداکار شکیل صدیقی، پرویزصدیقی، فلمسازو ہدایتکار ملک یعقوب نور، نعیمہ گرج، ہدایتکار یونس میمن، خادم حسین اچوی، اسپانسر شاہد علی(یو ایس اے) سید سہیل عابد، حسیب خان، عامر ادریس، شاہ فیصل، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دوسری جانب محمد احمد شاہ فنکاروں میں ڈرامے کا اسکرپٹ تقسیم کررہے ہیں

کراچی(شوبز رپورٹر) ٹرپل ایس فلمز پروڈکشن کی جانب سے عیدالاضحی پر نیا اسٹیج ڈرامہ ” بکرے ڈرامے باز” آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا گذشتہ روز ڈرامے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل میں اچھا کام کرنے والوں کے لئے ہمیشہ دروازے کھولے ہوئے ہیں ہم نے اسٹیج اور اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے اس موقع پر محمد احمد شاہ نے فنکاروں میں ڈرامے کا اسکرپٹ تقسیم کیا تقریب سے رکن گورنر باڈی محمد اقبال لطیف، اداکار شکیل صدیقی، پرویز صدیقی، فلمساز و ہدایتکار ملک یعقوب نور، نعیمہ گرج، ہدایتکار یونس میمن، خادم حسین اچوی اور ڈرامے کے اسپانسر شاہد علی(یو ایس اے) سید سہیل عابد، حسیب خان، عامر ادریس، شاہ فیصل، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈرامے انڈسٹری کی بہتری خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں مذکورہ تقریب منفرد انداز کی رہی اور ایسا لگا جیسے کسی بڑے بجٹ کی ملٹی اسٹار کاسٹ پر مشتمل کسی فلم کی اوپننگ ہورہی ہو تقریب میں شکیل شاہ، شہنی عظیم، ذاکر مستانہ، سلیم شیخ، عامر ریمبو، حناملک، سپنا غرل، مہک نور، شہباز صنم ، شہباز خان ، طحہ جعفری، ساجد احمد ، ارما احمد، طارق گڈو، شمائل، جنگی، وغیرہ اور موجود تھے بکرے ڈرامے باز موجودہ دور میں پیش کیا جانے والا اسٹار کاسٹ پر مشتمل بڑے بجٹ کا ڈرامہ ہے جس کے پروڈیوسر سردارشیر خان بلوچ ہیں اور ہدایات یونس میمن کی ہیں جبکہ تحریر شکیل صدیقی کے صاحبزادے شرابیل صدیقی کی ہے معاون ہدایتکار سہیل انصاری ہیں آرگنائز عامرجان ہیں پروڈکشن انچارج ہمایوں پردار ہیں