ڈاکٹر یاسمین راشد کو 24 گھنٹے اسپتال میں انڈر آبزرویشن میں رکھا جائے گا


‏ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال میں داخل کر لیا گیایاسمین راشد گزشتہ روز سے جیل میں قے کر رہی تھیں انکے معدہ اور پیٹ میں درد بھی ہے اسکین ہوچکا ہے مزید ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 24 گھنٹے اسپتال میں انڈر آبزرویشن میں رکھا جائے گا: اسپتال انتظامیہ
====================

لاہور()وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے معروف مذہبی سکالر اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر مولانا محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمولانا محمد راغب حسین نعیمی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی جبکہ اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وائس چانسلر ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا اور اسلامی نظریاتی کونسل جیسے اہم ادارے کی سربراہی سونپی گئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹرمولانا محمد راغب حسین نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور ملک و قوم کیلئے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
======================

ہینڈآؤٹ نمبر1387

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں دو مریضوں کی کامیاب اوپن پارٹ سرجری پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

لاہور22مئی: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں دو مریضوں کی کامیاب اوپن پارٹ سرجری پر پاکستانی قوم کو مبارکباددی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے دو مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر نیو کارڈیک سنٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے پروفیسر احمد چوہدری اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔خواجہ سلمان رفیق نے دو مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر پرنسپل پروفیسر محمد سلیم لغاری اور ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو بھی شاباش اور مبارکباد دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں نیو کارڈیک سنٹر رحیم یار خان، سندھ اور بلوچستان کے مریضوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے کارڈیک سنٹر کا حال ہی میں دورہ کرکے آیا ہوں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
٭٭٭٭
========================

لاہور22مئی: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے علاج معالجہ کے لئے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور مریضوں سے علاج معالجہ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کے تیز رفتار علاج معالجہ کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں دستیاب وسائل اور علاج معالجہ کے عمل بارے بریفنگ دی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں 68وینٹی لیٹرز فعال ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے پیڈ سرجری کے بارے میں دریافت کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 10 جون تک ری ویمپنگ کا کام مکمل کیا جائے۔ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے علاج معالجہ کی سہولیات میں وسعت آئے گی۔ 2.7 بلین روپے سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ دستیاب فنڈز کو تیزی سے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہاکہ مکمل ہونے والا ایریا ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کریں۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کام پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وارڈز کو مکمل فنکشنل کرانا ہے۔ ایم اینڈ آر فنڈز کے تحت 718 ملین سے کام جاری ہے۔ الائیڈ ہسپتال میں 1663 بیڈز فنکشنل ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتال کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ نرسز کی کمی کو پورا کریں گے۔ موجودہ پنجاب حکومت ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی۔ ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے شعبہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔ایمرجنسی کے مریضوں کے علاج معالجہ کے عمل بارے بریفنگ لی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ الائیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج معالجہ میں وسعت ملے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کے لواحقین سے گفتگو اوران کے معمولی مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔خواجہ سلمان رفیق سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔