صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔*

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔* سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر اور ڈاکٹر سدرہ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ، پروفیسر شیریں خاور، رجسٹرار پروفیسر ندیم، پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر بلقیس شبیر، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر حافظ معین الدین، پرنسپل کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری زمرد اور سید فرخ علی شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ، ہائر ایجوکیشن، قانون و دیگر افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 36 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے گرین پاکستان منصوبہ کے حوالہ سے کاوشوں پر روشنی بھی ڈالی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ جینیٹک ڈس ارڈر پری وینشن انسٹی ٹیوٹ کو ڈی این اے اور ہیماٹولوجی لیب کیلئے کیمیکلز کی خریداری کا ٹینڈر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران بی ایس مڈوائفری چار سالہ ڈگری پروگرام کے کری کولم کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال میں اورل اینڈ میکسیلوفیشل سنٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر تھیلیسیمیاء کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔ اس آگاہی واک میں تمام سینڈیکیٹ ممبران، ڈی جی پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ ادر جنیٹک ڈس آرڈر پری وینشن انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر حسین جعفری اور تھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان سے ریحان مجیب نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ گنگارام ہسپتال میں اورل اینڈ میکسیلوفیشل سنٹر کے قیام کے بعد مریضوں کو جدید علاج کی معیاری سہولت فراہم ہو گی۔ آج پوری دنیا میں تھیلیسیمیاء کے مرض سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے۔ تھیلیسیمیاء بیماری کا شکار بچوں کے والدین انتہائی تکلیف سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ تھیلیسیمیاء کی بیماری پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا۔ تھیلیسیمیاء کا شکار مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تھیلیسیمیاء کا شکار مریض ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھیلیسیمیاء کا شکار مریضوں کیلئے صاف خون کی فراہمی ایک اہم فریضہ ہے۔