ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیاجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کے کامیاب انعقاد پر پبلشرز، بک سیلرز، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا گیا

ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیاجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کے کامیاب انعقاد پر پبلشرز، بک سیلرز، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا گیا اور پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمن نے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اسی طرح انسٹیٹیوٹ آف انگلش اسٹڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اکرم رومیلا تھاپر کے بنیادی کام”Voices of Dissent: An Essay”پر روشنی ڈالتے ہوئے ہندوستان کی تاریخ اور معاشرتی اصولوں کی تشکیل میں سیاسی اختلاف رائے کے کردار پر زورروشنی ڈالی جبکہ اورینٹل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے محمد سلیم الرحمان کے ”افسانے، ڈرامے، اور ناول کے چنداوراق” پر دلکش گفتگو کی۔تقریب کے اختتام پر، معروف صحافی اور کتاب سے محبت کرنے والے محمود الحسن نے لائبریری کے 10 سرفہرست صارفین کو بک لورز ایوارڈ سے نوازا۔چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ دل چسپ گفتگو اور قارئین کی پذیرائی سے ہم مطالعے کے کلچر کو فروغ دینے اور دانشورانہ املاک کے حقوق کا احترام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے رہیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
لاہور(26اپریل،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ چیمپئن شپ میں کل دس یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے کوچز سلیمان بٹ اور علی بٹ تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس زبیر احمد بٹ نے ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔
پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد آج ہوگی
لاہور(26اپریل،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام دسویں تقریب تقسیم اسناد بروز ہفتہ (آج) صبح10 بجے پرل کانٹینیٹل ہوٹل (کرسٹل ہال) میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود و دیگر شرکت کریں گے۔
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
لاہور(26اپریل،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ) فورتھ سمسٹرسپرنگ2023ء اور ایم ایس سی آئی ٹی تھرڈ سمسٹرسپرنگ 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔