ویٹرنری یونیورسٹی نے ڈاکٹر علا مہ اقبال کی چھیا سیویں برسی کے حوا لے سے سیمینار کا انعقاد کیا


لاہور 24-04-24) (: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی قرات و نعت سو سا ئٹی، قر طاس اور کر یکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی نے گذشتہ روز ڈاکٹر علا مہ اقبال کی چھیا سیویں برسی کے حوا لے سے سیمینار کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا۔ جس میں دار لا خلاص مرکز تحقیقی پاکستان کے فاؤنڈر ڈاکٹر شہزاد مجددی نے بطور مہمان خصو صی جبکہ پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے ڈائر یکٹر/کو آرڈینئٹر ڈا کٹر را نا تنویر قا سم نے بطور گیسٹ آف آ نرز شر کت کی۔سیمینار میں اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلرمیری ٹو رئیس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس(ستارہ امتیاز) نے کی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلما نو ں کے لیئے علیحدہ ملک کا تصور پیش کرنے اور اپنی شا عری سے مسلما نو ں کو آ زادی کے لیئے بیدار کرنے سے متعلقہ گراں قدر کا وشوں کو سرا ہتے ہو ئے ڈاکٹر علا مہ اقبال کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔سیمینار کی دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درانی، کنوینرقرات و نعت سو سا ئٹی ڈاکٹر سرور صدیق، طارق محمود با جوہ، ڈاکٹر محمد اسد علی، ڈاکٹر غلام مصطفی کے علا وہ طلبہ کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شر کت کی۔ سیمینار میں مہمان سپیکرز نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علا مہ اقبال کی حضرت محمد ﷺ کے ساتھ محبت، اقبالیات کے تصور اور اُن کے افکار،فلسفہ بالخصو ص جو پیغام انہوں نے سوچ بچار پر ما ئل کرنے والی شا عری کے زریعے نو جوان نسل کودیا سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ویٹر نری یونیورسٹی کے ما ئکرو بیا لو جی انسٹی ٹیو ٹ کے زیر اہتمام لیب اٹینڈنٹ کی با ئیو سیکیو رٹی پروٹو کول ان ریسرچ انسٹی ٹیو ٹس کے مو ضو ع پر کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا انعقاد
لاہور 24-04-24) (:یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف ما ئکرو بیا لو جی نے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹرئیل ریسرچ اور ہیلتھ سیکیو رٹی پارٹنرز کے باہمی اشتراک سے گذ شتہ روز لیب اٹینڈنٹ کی با ئیو سیکیو رٹی پروٹو کول ان ریسرچ انسٹی ٹیو ٹس کے مو ضو ع پر کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا انعقاد کوالٹی آپریشن لیبا رٹری میں کیا۔ وا ئس چا نسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈا کٹرمحمد یونس(تمغہ امتیاز) نے ٹریننگ کی اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیو ٹ آف ما ئکرو بیا لو جی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم کے ہمراہ ٹریننگ کے شر کا کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی اس مو قع پر مو جو د تھی۔

ویٹرنری یونیورسٹی نے منہ کھر کے تدارک کے لیئے مو ثر ویکسین کے انتخاب سے متعلقہ ایپی ڈیمالو جیکل اپ ڈیٹس کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد راوی کیمپس میں کیا
لاہور(24-04-24): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں گذ شتہ روز ویٹس کیئر کلب نے منہ کھر بیماری کے تدارک کے لیئے مو ثر ویکسین کے انتخاب سے متعلقہ ایپی ڈیمالو جیکل اپ ڈیٹس کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں IMETA ریجن کے ٹیکنیکل و مارکیٹنگ مینیجر ڈاکٹر محمد النہر وے نے بطور مہمان سپیکر شر کت کی اور فیکلٹی ممبران و طلبہ کو معلو ما تی لیکچر دیا جس میں منہ کھر بیما ری کے پھیلا ؤ، اسباب، تدارک کے لیئے مو ثر ویکسین کا انتخاب، ویکسین کی ناکامی اور ایپی ڈیمالو جیکل اپ ڈیٹس سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مینجنگ ڈائریکٹر سعادت انٹر نیشنل ڈاکٹر غلام محبوب نے طلبہ کو بتا یا کہ بہتر ین مستقبل کے لیئے وہ کن خطوط پر عمل پیرا ہو کر اپنی فیلڈ میں ماہر ہو سکتے ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف اینیمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈاکٹر حسن سلیم سمیت طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شر کت کی۔
===================

لاہور(مدثر قدیر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 79واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فائنل امتحانات کے نتائج کے اعلان کے تین ماہ کے اندر ڈگری جاری کردی جائے گی اور اس حوالے سے امیدواران کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈگری کی تیاری کے وقت کو کم سے کم کیا جائے گا۔عدالتی فیصلوں پر جاری ہونے والی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کے اوپر “بحکم عدالت”درج کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ نے یو ایچ ایس کے نئے سروس سٹیچوز 2024ء کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں فارمیسی کالجوں کے الحاق کیلئے یو ایچ ایس کی جانب سے پبلک نوٹس مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب کی جغرافیائی حدود میں موجود فارمیسی کے ادارے یو ایچ ایس کے ایکٹ کے مطابق الحاق کی درخواستیں دے سکیں گے۔ یو ایچ ایس میں 4سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ممبران کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے ساتھ اس وقت 79 نرسنگ ادارے منسلک ہیں۔ نرسنگ ڈگری پروگرام یو ایچ ایس کے جناح کیمپس میں شروع کیا جائے گا۔ مزید برآں پرائیویٹ امیدواروں کیلئے ایم ایس نرسنگ پروگرام میں داخلہ بعد از ڈگری 3 سالہ لازمی سروس سے مشروط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ امیدوار یا تو مکمل فیس کی ادائیگی پر ڈگری حاصل کرسکیں گے یا پھر ڈگری حاصل کرنے کے بعد تین سال یو ایچ ایس میں پڑھانے کا بانڈ بھرنے کی صورت میں انھیں پروگرام فیس کی ادائیگی سے استثنی حاصل ہوگا۔ اجلاس میں مختلف انتظامی پوسٹوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وی سی یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر صوفیہ فرخ، پروفیسر ارشد چیمہ، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر سدرہ سلیم، پروفیسر سارہ غفور، ڈاکٹر محمد عباس، پروفیسر مریم ملک، پروفیسر ثمینہ کوثر اور ایڈیشنل سیکرٹریزمحکمہ صحت اور محکمہ خزانہ اجلاس میں موجود تھے۔