سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو بل وقت پر نہ ملنے کی شکایت، بل وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہریوں کو جرمانے کی رقم ادا کرنا پڑتی ہے،

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو بل وقت پر نہ ملنے کی شکایت، بل وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہریوں کو جرمانے کی رقم ادا کرنا پڑتی ہے، سوئی گیس آفس شہر سے باہر ہے اسے بھی شہر کے وسط میں منتقل کیا جائے اس حوالے سے یوسی وائس چیئرمین لیاقت چوہان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو گیس کے بل وقت ارسال نہیں کئے جا رہے ہیں کئی علاقوں میں مقررہ تاریخ کے بعد بل ارسال کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ سوئی گیس آفس شہر سے باہر ہے جس کی وجہ سے بل درست کروانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے سوئی سدرن کمپنی کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کو گیس کے بلوں کی ترسیل وقت پر کی جائے تاکہ غریب افراد آسانی سے بل ادا کر سکیں اور سوئی گیس آفس کو شہر کے وسط میں منتقل کیا جائے جبکہ اکثر صارفین نے شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل بل موصول ہوئے ہیں اب کس طرح ہم اس مہنگائی میں جرمانے کے ساتھ بل جمع کروائیں انھوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو بل وقت پر دینے کا پابند کیا جائے تاکہ ہم آسانی کے ساتھ بل بروقت جمع کروائیں***۔