حکومت نے قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، پٹرول 4.53 اور ڈیزل 8.14 روپے فی لٹر مزید مہنگا


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر اورہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے14پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے94پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 174
روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60,60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
======================
عید الفطر تعطیلات بعد پہلا دن؛ وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی کو ہٹا دیا گیا
اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی روز وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے۔ وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، افتخار علی شلوانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت، سپیشل سیکر ٹری داخلہ ندیم محبوب سیکرٹری صحت تعینات ۔ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 22کے افسرافتخار شلوانی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن ندیم محبوب کو تبدیل کرکے نیاوفاقی سیکرٹری صحت تعینات کیاگیا ۔ ندیم محبوب پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر ہیں۔ سیکشن افسر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن اور او ایم جی کی گریڈ 18 کی افسر فاخرہ اکرم کو تبدیل کرکے وزارت مواصلات میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔ سول سروسز اکیڈمی لا ہور سے کامن ٹریننگ مکمل کرنے والے او ایم جی کے گریڈ سترہ کے29پروبیشنرز کو سپیشلائزد ٹریننگ کیلئے سیکر ٹر یٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آ باد میں تعینات کردیاگیا ہے۔