مخدوم اندر کاکڑ باہر

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ، پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی کے اراکین کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی، امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے متحرک

چیئرمین سینیٹ کے لئے پی پی پی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر کا رابطہ، انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی، شیری رحمان

عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے، شیری رحمان
===================

پی ٹی آئی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کے لیے درخواست دائر کی۔

درخواست پر سینیٹر زرقا، سیف اللّٰہ نیازی، سیف اللّٰہ ابڑو، فلک ناز چترالی، فوزیہ ارشد اور ہمایوں مہمند نے دستخط کیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے، سینیٹ کے قیام کا مقصد تمام صوبوں کو برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، خیبر پختونخوا کو اس کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض عائد
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، خیبر پختونخوا سینیٹ نشستوں کے الیکشن کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔

سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کی صبح 9 بجے ہو گا، اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہو گی۔

پی ٹی آئی کی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست

سینیٹ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر رکھا ہے۔
=====================


وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان خانہ کعبہ میں افطار کے بعد نماز مغرب ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء سعودی عرب
وزیراعظم نے خانہء کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی

وزیراعظم نے خانہء کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے

بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی

وزیراعظم کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعاء

وزیراعظم کی عالمی امن و آشتی کے لئے بھی دعاء

وزیراعظم کی دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعاء

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ