حریم شاہ برطانوی سیاست میں داخل، ایم پی بننے کا ارادہ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) معروف سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں آگئی ہیں اور مستقبل میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے برطانیہ کی ایک مرکزی سیاسی جماعت کو اس کے ایک رہنما کی دعوت پر جوائن کیا ہے۔

برطانیہ میں تین بڑی مشہور جماعتیں ہیں، میں ابھی پارٹی کا نام ظاہر نہیں کر سکتی لیکن میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ میں نے لیبر، ٹوریز اور لبرل ڈیموکریٹس (لبڈیم) پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پارٹیوں میں سے ایک کے سینئر لیڈر نے مجھے اس میں شامل ہونے کو کہا۔ میں مستقبل میں انتخابات میں کھڑی ہونے اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ آپ مجھے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں دیکھیں گے۔

ان جماعتوں کو نوجوان اور مقبول اثرورسوخ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا کیونکہ میں گوگل کی ٹاپ سرچ رینکنگ میں ہوں۔ میں مقبول ہوں۔ میں بھی دنیا کے سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے لوگوں میں شامل ہوں۔
===================

صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے پرانے انٹرویو سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کی جانب سے صنم سعید کو دنیا کے کچھ ممالک کے نام دیے گئے اور یہ کہا کہ’ان ممالک میں جس انداز اور لہجے میں انگلش بولی جاتی ہے آپ کو بالکل ویسے ہی انداز اور لہجے میں انگلش بول کر دکھانی ہے‘۔

اداکارہ نے یہ ٹاسک ملنے پر آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، روس اور بھارت کے لوگوں کے انگلش بولنے کے انداز اور لہجے کو بہت زبردست انداز میں کاپی کیا لیکن جنوبی افریقہ اور جرمنی کی انگلش بولنے میں اُنہیں مشکل ہوئی۔

صنم سعید کو متعدد لہجوں میں اتنی زبردست انگلش بولتے سن کر مداح دنگ رہ گئے اور ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔