حماس ملٹری کمانڈرکی مسلمانوں سے فلسطین کی جانب سے مارچ کی اپیل۔

کل نہیں بلکہ آج اور ابھی فلسطین کی طرف مارچ کریں مسجد اقصی کو آزاد کروانے کے جہاد میں سرحدوں اور پابندیوں کو رکاوٹ نہ بنائیں۔محمد الضیف

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری کمانڈر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الضیف کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں پاکستان ، ملائیشیا، اردن، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔محمد الضیف کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ کل نہیں بلکہ آج اور ابھی فلسطین کی طرف مارچ کریں۔ مسجد اقصی کو آزاد کروانے کے جہاد میں سرحدوں اور پابندیوں کو رکاوٹ نہ بنائیں۔غیر ملکی اخبار کے مطابق رمضان کے فوری بعد اسرائیل نے رفح میں 6 ہفتوں تک حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ان حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا اور اسرائیل مصر کو باضابطہ اطلاع دے گا۔واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔