جیکب آباد پولیس کا غیر ملکی تیل کی اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعوی گیس بوزر سے 30ہزار غیر ملکی تیل برآمد

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کا غیر ملکی تیل کی اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعوی گیس بوزر سے 30ہزار غیر ملکی تیل برآمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایس ایس پی سلیم شاہ کی جانب سے سخت احکامات کے تحت صدر پولیس نے بائی پاس پر شمبے شاہ چوکی کے قریب گیس بوزر نمبر JW1018کے ذریعے غیرملکی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے پولیس کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی گیس بوزر سے 30ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان غلام محمد سکنہ کوئٹہ اور جہانزیب درانی سکنہ ٹنڈوم آدم کو گرفتار کیا گیا ہے گیس بوزر کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات،ملیریا میں اضافہ،محکمہ صحت اور بلدیہ نے مچھر مار اسپرے نہ کیا ایک دوسرے پر ڈالنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات سے ملیریا پھیل گیا ہے اورملیریا میں مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہاہے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں اکثر بخار میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملیریا کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیاہے مرض کی روک تھام کے لئے ضلعی حکام کو سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے شہر میں مچھر مار اسپرے تاحال نہیں کرایا گیا دونوں ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں،شہریوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد شہر میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں ملیریا کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔