)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز


لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، لاہور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی زیر نگرانی “شجرکاری مہم” کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے فرنٹ لان اور کالج آف نرسنگ، سر گنگارام ہسپتال میں پودےلگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ملک و قوم کی سلامتی ،ادارے کی ترقی و خوشحالی ، دکھی مریضوں کی شفاء اور طالبات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ درخت حیات کا سبب ہیں اور ان کی حفاظت سے ہی زندگی قائم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، اس لئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی و فضائی آلودگی کاخاتمہ ممکن ہو سکےاور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ کیا جا سکے۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، رجسٹرار پروفیسرمحمد ندیم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل / ڈین نرسنگ پروفیسر بلقیس شبیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرحافظ معین الدین، ڈینز پروفیسرعبدالحمید،پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسرنوید اکبر ہوتیانا،گرین یوتھ موومنٹ کی فوکل پرسن ڈاکٹر فائزہ ابرار ،مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے علاوہ پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، رجسٹرار پروفیسرمحمد ندیم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل / ڈین نرسنگ پروفیسر بلقیس شبیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرحافظ معین الدین اور پرنسپل نرسنگ کالج سر گنگا رام ہسپتال میڈم زمرد نے بھی پودا لگایا اور شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔