چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے

ہینڈ آؤٹ
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے
ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال،آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا
چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے: محسن نقوی

لاہور 27 مارچ: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آج اسلام آباد میں آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی۔ آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے۔آئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے۔ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔