ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

معروف، خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے بھی شائقین کے دلوں کو متاثر کیا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔

ہانیہ عامر میں موجود کبھی نہ ختم ہونے والی انرجی اُن کے فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے اُن سے جوڑے رکھتی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں عمرے سے لی گئی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں آقا محمد مصطفیٰ ﷺ کے شہر مدینہ اور مکہ میں حرم شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر اس دوران بھی کافی پرجوش اور نہایت خوش نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، رحمتوں بھرا جمعہ۔‘
=================

سرمد کھوسٹ کے نام کی باقاعدہ منظوری نہیں ہوئی تھی، ذرائع کابینہ ڈویژن

ہدایت کار سرمد کھوسٹ کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیے جانے کی کابینہ ڈویژن ذرائع نے تردید کردی۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمد کھوسٹ کے نام کی باقاعدہ منظوری نہیں ہوئی تھی، 14 اگست کو نام تجویز کیے جاتے ہیں، منظوری کابینہ کمیٹی دیتی ہے۔

سرمد کھوسٹ نے صدارتی ایوارڈ کی فہرست سے نام ہٹائے جانے پر سوال اٹھا دیا

سرمد کھوسٹ کی ایک متنازع فلم ‘جوائے لینڈ’ کی وجہ سے کمیٹی نے ان کا نام منظور نہیں کیا۔

اس سے قبل ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو جاری کی جانے والی صدارتی ایوارڈز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ جس نے بھی انہیں اس ایوارڈ کے لیے مبارک باد دی وہ واپس لے لے۔
=====================

سرمد کھوسٹ نے صدارتی ایوارڈ کی فہرست سے نام ہٹائے جانے پر سوال اٹھا دیا
پاکستانی معروف فلم ڈائریکٹر و اداکار سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ اُن کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جس سے اُنہیں کل 23 مارچ کو نوازا جانا تھا۔

یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اعزازت سے نوازنے کی تقریب کل 23 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

اس سال سرمد سلطان کھوسٹ سمیت 50 کے قریب افراد کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر تقریب سے ایک روز قبل سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ستارہ امتیاز کے ناموں کی ایک فہرست شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’میرا نام صدارتی ایوارڈز کی 14 اگست 2023ء کی فہرست سے غائب ہے، جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھیں وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔‘

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’بھئی، یہ میں نے خود تو نہیں بنا لی تھی لسٹ اور جہاں تک مجھے یاد ہے کہ حتمی فہرسٹ 14 اگست کو جاری کی گئی تھی، یہ فہرست حتمی ہوتی ہے جب تک کہ وصول کنندہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار نہ کر دے۔‘

واضح رہے کہ اس سال فلم انڈسٹری سے جن فنکاروں کو اعزاز دیا جائے گا ان میں عدنان صدیقی، زبیدہ (نغمہ) اور حسن عسکری، نصیر بیگ مرزا (مصنف، پروڈیوسر)، عجب خان (خطاط، مصور) اور باقر عباس (بانسری بجانے والے) شامل ہیں۔
================

نعمان اعجاز کا والد بننے کی آفر ہوئی تھی، ٹھکرا دی، محمود اسلم

سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ انہیں حال ہی میں سینئر اداکار نعمان اعجاز کے والد بننے کی آفر ہوئی تھی جس پر وہ حیران ہوگئے تھے۔

محمود اسلم نے حال ہی میں میزبان نادیہ خان اور اعجاز اسلم کی رمضان ٹرانشمیشن کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

اس دوران نادیہ خان نے سوال پوچھا کہ ’آپ کو کیسا لگتا ہے جب آپ ان لڑکوں کے والد بنتے ہیں جن سے آپ صرف 3 یا 4 سال چھوٹے ہوتے ہیں؟‘

جس پر محمود اسلم نے کہا کہ انہیں حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا۔

سینئر اداکار نے کہا کہ ’پچھلے دنوں مجھے نعمان اعجاز کا ابو بنا رہے تھے، میں نے انکار کردیا، میں نے کہا کہ وہ مجھ سے چند برس ہی چھوٹے ہیں، انہیں میرا بیٹا بنا رہے، یہ کیسی بات ہے۔‘