شاعری کے عالمی دن پر انجمن ترقی پسند مصنفین کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں انجمن کے کراچی کے سیکریٹری اور معروف شاعر سید کرم علی شاہ کرم کی جانب سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاعری کے عالمی دن پر انجمن ترقی پسند مصنفین کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں انجمن کے کراچی کے سیکریٹری اور معروف شاعر سید کرم علی شاہ کرم کی جانب سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے ممتاز شعراء کرام اور ادیبوں انجمن کے آرگنائیزر راحت سعید، ممتاز شاعر جاوید صبا، روشان رانا، گل محمد منگی، نوشابہ صدیقی، منصور کوکر، لیاقت عباسی، لیاقت مغل، این ڈی مجروح کالانی، کلب کے سیکریٹری شعیب خان، منظور چانڈیو، اختر شیخ، قمر احمد، ہمایوں فرشوری، ولیم صادق، اکرم خان اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گل محمد منگی نے شاعری کے عالمی دن اور بالخصوص انجمن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شاعری اور ادب ہر معاشرے کی اقدار، سوچ اور فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ انجمن کا بنیاد منشی پریم چند اور دیگر ترقی پسند دانشوروں اور ادیبوں نے رکھا جنہوں نے اپنے ترقی پسند فکر کے ذریعے لوگوں میں شعور پھیلایا۔ اس موقع پر ممتاز شعراء نے اپنا کلام سنایا اور خوب داد حاصل کیا۔ گل محمد منگی نے نظم “مسنگ پرسنز” سنایا جبکہ راحت سعید نے اپنی نئی شاعری سنائی۔ معروف شاعر رانا راشان نے انقلابی شاعری سنائی جبکہ منصور کوکر نے سندھی شاعری پیش کی۔ سید کرم علی شاہ کرم نے اپنی انقلابی شاعری سناکر خوب داد وصول کی۔ جبکہ جاوید صبا نے اپنی نظمیں سناکر پورا میلہ لوٹ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری انجمن کراچی سید کرم علی شاہ کرم کی جانب سے شریک تمام شعراء کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی۔