وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے:ایرانی قونصل جنرل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد،دو طرفہ تعلقات،باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور
ثقافتی وفود کے تبادلے اور یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ،خیر سگالی کیلئے 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا
ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں،پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے مزیدبلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں: مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے:ایرانی قونصل جنرل
لاہور19مارچ:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اوراس ضمن میں فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا۔ خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ طے پایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فرنے حکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
٭٭٭٭٭

ہینڈ آؤٹ نمبر368
صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس، 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری،رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع
2023-24کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق،لاہور نالج پارک کو سی بی ڈی کے سپرد کرنے کی منظوری
پاکستان کاپہلا آئی ٹی سٹی،گوگل،مائیکروسافٹ کا آئی ٹی سٹی میں اظہار دلچسپی،انٹرنیشنل تعلیمی ادارے کیمپس بنانے کیلئے مدعو، فلم سٹی بھی ہو گا:مریم نوازشریف
الیکٹرک کیساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ، ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی پانچ ہزار سے کم ہوگی،پوزیشن ہولڈر طلباکیلئے الگ سکیم
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی اصولی منظوری
مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں حکومت پنجاب کے گریڈ 19 کی آسامی کی منظوری،اجلاس میں پنجاب ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کا جائزہ
لوگوں کو بروقت علاج کی ہر سہولت دینے چاہتے ہیں،دفاتر میں بیٹھ کر لگتا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی ضرورت نہیں، مگر اس کی ضرورت ہے
ساڑھے 12 کروڑ عوام کو دیکھنا ہے صرف سیاسی فائدے کیلئے فیصلے نہیں کرنے، کسی کی سفارش کی نہ کروں گی،،کرپشن، سیاسی وابستگی اور نا اہلی برداشت نہیں ہو گی: مریم نواز شریف
لاہور19مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کاتیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں سال 2023-24کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں لاہور نالج پارک کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کے لئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔ گوگل، مائیکروسافٹ جیسے ٹیک جائنٹس نے آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کے لئے مدعو کیا جائے گا جس میں فلم سٹی بھی ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب بینک کی طرف سے 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری ہے لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں۔ الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی پانچ ہزار سے کم ہوگی۔ رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو بائیکس دینے کیلئے الگ سکیم لائیں گے۔ اجلاس میں عدالت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی اصولی منظوری دی۔ کونسل آف کامن انٹرسٹ سیکرٹریٹ میں صوبائی نمائندگی سے متعلق سی سی ای کی سب کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی کارروائی کی توسیع کی گئی۔ کابینہ نے مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں حکومت پنجاب کے گریڈ 19کی آسامی کی منظوری دی۔ اجلاس میں پنجاب ایئر ایمولینس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بڑے لوگوں کے لئے سب سہولتیں ہیں، غریب آدمی کی زندگی بچانے کے لئے کچھ نہیں۔ اپنے لوگوں کو بروقت علاج کی ہر سہولت دینے چاہتے ہیں۔ سرگودھا میں ہارٹ ٹیک کے مریضوں کے علاج اور منتقلی کی مناسب سہولتیں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ دفاتر میں بیٹھ کر لگتا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی ضرورت نہیں، مگر اس کی ضرورت ہے۔ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی میں ایئر ایمبولینس کیلئے 11 سو کالیں موصول ہوئیں۔لاہور پی آئی سی ایمرجنسی میں ہارٹ اٹیک کے مریض دوردراز علاقوں سے 8 گھنٹے میں پہنچے۔ میں سمجھتی ہوں ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہے۔ ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کا ٹرائل بنیادوں پر آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں غریب آدمی کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ سینیٹری ورکرز سیفٹی کٹ نہ ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کابینہ نے پنجاب میں لاء افسران کی تعداد66 کرنے کی اصولی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے ساڑھے 12 کروڑ عوام کو دیکھنا ہے صرف سیاسی فائدے کیلئے فیصلے نہیں کرنے۔ کسی کی سفارش کی ہے نہ کروں گی، کسی افسر کو لگانے کے لئے نہیں کہا۔ سرکاری ملازمت میں کرپشن، سیاسی وابستگی اور نا اہلی برداشت نہیں ہو گی۔ صوبائی وزراء، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر369
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل میکنزم نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکردی،سوا لاکھ تک نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی
کاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد،صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر اتفاق، ہر ڈویژن میں 23مجوزہ لینڈ فل سائٹس کا پلان پیش
ہر ڈویژن میں کچرے کی سیگریگیشن پلانٹ نصب کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت، لوکل کمیونٹی کمیٹی بنانے،ساہیوال، سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کی تجویزپر غور کی
پنجاب بھر کی ہر گلی، محلے او ردیہات کی صفائی کا پائیدار نظام نافذ کیاجائے گا، گاؤں اوردیہات کا دورہ کرکے خود صفائی کے نظام کے بارے میں جائزہ لوں گی:مریم نوازشریف
گلی، محلے او ردیہات کی صفائی کا پائیدار نظام نافذ کیاجائے گا،صفائی ہونے سے ماحول بہتر ہوگا، بیماریاں او رآلودگی بھی کم ہوگی:وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس
لاہور 19 مارچ: -وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل میکنزم نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکرتے ہوئے ماڈل میکنز م کا پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبہ بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں صوبہ بھر میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ صوبے کے ہر ڈویژن میں 23مجوزہ لینڈ فل سائٹس کا پلان پیش کیاگیا۔ساہیوال میں فنکشنل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لیاگیا، دیگر شہروں میں نافذ کرنے پر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر ڈویژن میں کچرے کی سیگریگیشن پلانٹ نصب کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔عوام کو صفائی کی سہولت یقینی بنانے کیلئے لوکل کمیونٹی کمیٹی بنانے اورساہیوال اور سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کی تجویزپر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ صفائی کے نئے نظام سے سوا لاکھ تک نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ پنجاب بھر میں صفائی کا پائیدار او رموثر نظام لائیں گے اور ماڈل سروسز مہیا کی جائیں گی۔ ہر گلی، محلے او ردیہات کی صفائی کا پائیدار نظام نافذ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ گاؤں اوردیہات کا دورہ کرکے خود صفائی کے نظام کے بارے میں جائزہ لوں گی۔ دیہات میں کمیونٹی کے اشتراک سے گلی، محلے کو صاف ستھرا بنائیں گے۔ لوکل کمیونٹی کو صفائی مہم کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے شامل کیا جائے۔ صفائی ہونے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ بیماریاں او رآلودگی بھی کم ہوگی۔ لاہور میں وزٹ کے دوران کئی گلیوں میں گندگی کی وجہ سے گزرنا مشکل تھا۔ صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، فنانس، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور،چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایکسپرٹ ڈاکٹر کامران،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایکسپرٹ احسن بیلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر370
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد،دو طرفہ تعلقات،باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور
ثقافتی وفود کے تبادلے اور یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ،خیر سگالی کیلئے 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا
ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں،پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے مزیدبلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں: مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے:ایرانی قونصل جنرل
لاہور19مارچ:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اوراس ضمن میں فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا۔ خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ طے پایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فرنے حکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
٭٭٭٭٭
ہینڈ آؤٹ نمبر371
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں پہلی مرتبہ رائیڈر سیفٹی کے لئے ”پنجاب رائیڈر سیفٹی اینی شیٹیو“ مہم کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فوڈ پانڈا، ٹی سی ایس،بائیکیا کے رائیڈرز کو سیفٹی کٹ تقسیم کیں، رائیڈرز کو الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے قرعہ اندازی کی
فوڈ پانڈا اور محکمہ محنت و افرادی قوت، حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط،حکومت پنجاب کے پورٹل جاب سنٹرز پر فوڈ پانڈا کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا جائیگا
ہر ٹیبل پر جاکر رائیڈرز سے ملاقات کی، تصویر بنوائیں اور آٹو گراف دئیے، محنت سے کام کرنے اور بائیک تیز نہ چلانے کی تلقین کی
لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا، رائیڈر محنت سے روز گار کما رہے ہیں،چاہتی ہوں حادثات کا شکار نہ ہوں
طلبہ کو 20ہزار بائیکس دے رہے ہیں،تعداد بڑھائیں گے، ماہانہ قسط 5ہزار سے کم او رڈاؤن پیمنٹ 25ہزار روپے ہیں:مریم نوازشریف
لاہور 19 مارچ: -وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج مقامی ہوٹل میں صوبے میں پہلی مرتبہ رائیڈر سیفٹی کے لئے ”پنجاب رائیڈر سیفٹی اینی شیٹیو“ مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سٹیج پر بیٹھنے کی بجائے رائیڈر بچوں اور بچیوں کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں۔ تقریب میں فوڈ پانڈا اور محکمہ محنت و افرادی قوت، حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے۔ڈی جی لیبر ویلفیئر کلثوم حئی اور فوڈ پانڈا کے ڈائریکٹر فرحان خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔حکومت پنجاب کے پورٹل جاب سنٹرز پر فوڈ پانڈا کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فوڈ پانڈا، ٹی سی ایس،بائیکیا کے رائیڈرز کو سیفٹی کٹ تقسیم کیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خوش نصیب رائیڈرز کو الیکٹرک بائیکس دینے کے لئے قرعہ اندازی بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خوش نصیب عابد فضل اور محمد ندیم کو مبارکباد دی اور ای بائیک کی چابیاں بھی سپرد کیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر ٹیبل پر جاکر رائیڈرز سے ملاقات کی، تصویر بنوائیں اور آٹو گراف دئیے۔مریم نواز شریف نے نوجوان رائیڈرز کو محنت سے کام کرنے اور بائیک تیز نہ چلانے کی تلقین کی۔خواتین رائیڈرز نے مریم نواز شریف کے ساتھ سلفیاں لیں اور مصافحہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا۔ سخت موسم اور پیچیدہ راستوں سے گزر کر صارفین کو خدمات فراہم کرنے والے رائیڈر قابل تحسین ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران رائیڈرز کا تحفظ یقینی بنانا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ رائیڈر کمپنیوں کے رائیڈر کمیونٹی کی حفاظت کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں جب خواتین رائیڈرز کو سڑکوں پر دیکھتی ہوں تو خوشی بھی ہوتی ہے اور ان کی سلامتی کی فکر بھی لاحق ہوتی ہے۔ میں نے ایک بچی سے پوچھا تو اس نے بتایا 50 ہزار بن جاتے ہیں اور وہ اکیلی کفیل ہے۔رائیڈرز نے جلدی اپنی منزل پر پہنچنا ہوتا ہے، حادثات کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔صرف ہیلمنٹ کافی نہیں،کہنی او رگھٹنوں پر بھی سیفٹی گارڈ پہننے چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ رائیڈر محنت کر کے فیملی کیلئے روز گار کما رہے ہیں،چاہتی ہوں حادثات کا شکار نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے،لیبر اور آکوپیشنل سیفٹی کے قوانین کتابوں میں بند ہیں، لیکن عملدرآمد نہیں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ سیمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کو پھیپھڑوں کی بیماری ہو جاتی ہے ان کے لئے بھی حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ سب کمپنیوں کو ہدایت دیں گے بچوں کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیں،ملازمین کی حفاظت کمپنی کی ذمہ داری بھی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کمپنیاں اپنے ملازمین کی حفاظت کا خیال کریں، حکومت سختی کرے گی تو نا مناسب بات ہو گی۔ رائیڈرز کو اپنا خیال بھی رکھنا ہے، سیفٹی گیئر پہن لیں، زیادہ تیز بائیک نہیں چلانی،جلدی کی کوشش میں خود کو نقصان نہیں پہنچانا۔ طلبہ کو 20ہزار بائیکس دے رہے ہیں،تعداد بڑھائیں گے، ماہانہ قسط 5ہزار سے کم او رڈاؤن پیمنٹ 25ہزار روپے ہیں۔ حسن ارشد ڈائریکٹر فوڈ پانڈا نے کہاکہ مہم کا مقصد ڈیلیوری رائیڈرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ”پرسنل پروٹیکٹیو اکوپمنٹ“ فراہم کرنا ہے۔حفاظتی کٹس میں ہیلمٹ، کہنی اور گھٹنوں کا سیفٹی گارڈ، سموگ کٹس،رین کوٹ سمیت دیگر حفاظتی سامان شامل ہو گا۔ رائیڈرز کو اپنے فرائض محفوظ اور مؤثر طریقے سے انجام دینے کیلئے حفاظتی کٹس ڈیزائن کی گئی ہیں۔سیکرٹری لیبر پنجاب محمد نعیم غوث، ڈی جی لیبر سیدہ کلثوم حئی نے بھی خطاب کیا۔
٭٭٭٭