ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کا ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصروں کے خلاف کچے اور پکے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن بدستور جاری۔

*لاڑکانہ: رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ایس ایس پی لاڑکانہ جناب سید عبدالرحیم شیرازی صاحب کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کا ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصروں کے خلاف کچے اور پکے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن بدستور جاری۔

ٹارگٹڈ آپریشن میں انچارج CIA، جدید تیکنیکی ٹیمز اور
آر آر ایف کی ٹیموں سمیت سب ڈویزنل پولیس افسرز، اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران لاڑکانہ پولیس کے جوان بڑی تعداد میں پولیس موبائلوں، بکتر بند گاڑیوں اور ہیوی مشینری سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

آپریشن کا مرکز نوڈیرو کے قریب ابراہیم جی وانڈھ اور گلن جی وانڈھ ہیں۔

مذکورہ علاقوں کے اندر ڈاکو پرو جیہو،ارشو جیہو،دیدو جیہو اور ساجو جیہو کے ٹھکانوں اور مورچوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی قبضہ پولیس کرلی ہیں، جنہیں کو ویریفاء کیا جا رہا ہے۔

لاڑکانہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاریوں اور امن و امان کو مستحکم رکھنے کے لیے مذکورہ علاقوں کے اندر پولیس کیمپس بھی قائم کر دی ہیں۔

اس موقعہ پر
ایس ایس پی لاڑکانہ جناب سید عبدالرحیم شیرازی صاحب نے زخمی ایس ایچ تھانہ گڑھی خدابخش بھٹو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کرمنلز کے خلاف جاری کارروائیوں میں بھرپور حصہ ڈالنے پر شاباشیں دی ہیں۔