پاکستانی ڈاکٹرز اپنی قابلیت اور اعلی کردار سے سعودي عرب میں پاکستان کا نام روشن کر رھے ھیں : سفیرپاکستان

الریاض ( ملک ناظم علی ) سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی جانب سے 5 مارچ 2024 کو FCPS /MCPS امتحان کا انعقاد کیا گیا.جس کی نگرانی ڈاکٹر نبیل نعیم بیگ ڈپٹی چیف آف امتحانات کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان ،ڈاکٹر مبشر حسن ڈاکٹر تعظیم حسین، ڈاکٹر شھزاد ممتاز، ڈاکٹر را حیل احمد اور ڈاکٹر شھاد احمد نے کی. اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے اعزازی ریجنل ڈائریکٹر سعودی عرب ڈاکٹر تعظیم حسین نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کالج کے امتحان اور ٹریننگ کے معیار کو شفاف اور اعلی رکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستانی ڈاکٹرز اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات اور ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی امتحان کے دوران سفیر پاکستان احمد فاروق نے امتحان ھال کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز امیدواروں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے ڈاکٹر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اعلی خدمت سے پاکستان کا وقار بلند کریں سفیر پاکستان نے سفارت خانہ پاکستان کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مہمان ڈاکٹر نبیل نعیم بیگ کو یادگاری اعزازی شیلڈ دی. امتحان کے اختتام پر تمام شرکا نے سفیر پاکستان احمد فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ سفارت خانہ پاکستان ہمیشہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے امتحانات میں معاونت فراہم کرتا ھے.اس موقع پر سعودی عرب کمیٹی نے صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل اور کونسل کے ویثرن کی تعریف کی اور اقدامات کو سراہا. ڈاکٹر تعظیم حسین نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کی انتظامیہ کی جانب سے سفیر پاکستان احمد فاروق اور سفارت خانہ پاکستان کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا