یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گیارہویں ہفت روزہ سپر نگ فیسٹیول 2024کے سلسلے میں گذشتہ روز حفظ قرآن اور آذان کے مقابلوں کا انعقادہوا۔


لاہور (جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گیارہویں ہفت روزہ سپر نگ فیسٹیول 2024کے سلسلے میں گذشتہ روز حفظ قرآن اور
آذان کے مقابلوں کا انعقادہوا۔
حفظ قر آن کے مقا بلے میں حا فظہ اُ ما مہ اقبال (ہیو من نیو ٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس) نے جبکہ آذا ن کے مقابلے میں عبدالر حمن (ڈاکٹر ویٹر نری میڈیسن) نے پہلی پہلی پوزیشنیں حا صل کیں۔نامور قاری حٖضرات جن میں قا ری عبدا لغفار دہروی، قا ری محمدفصیح الدین نے مہما ن خصو صی کے فرا ئض سر انجا م دیے اورحفظ قرآن و آذان کے مقا بلو ں میں جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کو انعامی شیلڈ یں پیش کیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو، ڈائریکٹو ریٹ آف سٹو ڈنٹس افیئر ڈاکٹر محمد اسد علی،سید احتشام بخاری کے علاوہ طلبہ کی بڑ ی تعداد اُس مو قع پر مو جود تھی۔ان مقا بلو ں میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ویٹس کیئر کلب نے پا لتو جا نورو ں کے گالا و پنچھی میلے کاانعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس کے مین لان میں کیا۔ چیئر مین امانت ڈیری فیڈ مسٹر جاوید اقبال اور سا بق جنرل سیکر ٹری لاہور ہا ئی کورٹ بار مس صبا حت رضوی نے ڈاکٹر سید سلیم احمد،صدر ویٹس کیئر کلب محمد رمضان کے ہمراہ پیٹس گا لا و پنچھی میلے کا افتتا ح کیا۔ جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طا لبا ت نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ پیٹس گا لا و پنچھی میلہ میں مختلف اقسام اور رنگو ں کے پرندے (طو طے، الو) جبکہ پا لتو جا نوروں میں مختلف اقسام کی(بلیاں،کتے) اور جنگلی جانوروں میں نیو لا، سانپ، کچھوے اور گر گٹ لا ئے گئے طلبہ اور بچو ں نے ان جا نورو ں اور پرندوں کے ساتھ سیلفیا ں بھی لیں۔
افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مس صبا حت رضوی نے طلبہ کوجانورو ں کی فلا ح، حفا ظت اور ان کے علاج معا لجے و خوراک دینے کے دوران نر می سے بر تا ؤ کرنے کی تا کید کی نیز جانورو ں کی فلا ح کے بارے میں عوام الناس کے درمیان آگا ہی پھیلانے پر بھی زور دیا۔ پیٹس گا لا و پنچھی میلے کے اختتا م پر مس حمیرا لغا ری نے پا لتو جا نوروں کی خوبصورتی اور صحت کے مقابلو ں میں جیتنے والو ں کے درمیان شیلڈیں بھی تقسیم کیں گئیں۔

=======================

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت مریضوں کو مفت ادویات و آپریشن کے سامان کی مفت فراہمی میں نیورو انسٹی ٹیوٹ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبرپرآگیا۔ محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو پی آئی این ایس میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو تمام ادویات و سرجری کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی گئیں جس پر محکمہ صحت کے حکام نے حکومتی پالیسی پر عملدرامد یقینی بنانے پر پنز انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں پنز میں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت کی جانب سے دئیے گئے فنڈز خالصتاًمریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے۔ پروفیسر آصف بشیر نے حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے پر انتظامیہ، ڈاکٹرز اور نرسز کو شاباش دی اور کہا کہ اسی عزم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
==================

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے اردو مزاحیہ میوزیکل کھیل ”ایک بیوی کا سوال ہے بابا“پیش کیا گیا،جسے بے حد پذیرائی ملی۔ ڈرامہ میں 70 کی دہائی کو دوبارہ زندہ کیاگیا،جبکہ مزاح، محبت،پرانی یادوں اور طلباء کی شاندار پرفارمنس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ڈرامہ کی ہدایت کاری عمر ڈار نے کی جبکہ کاسٹ میں احمد مغل،انومتا شوکت، سائرہ افتخار، اور تانیہ چیارا سمیت ڈرامیٹکس کلب کے دیگر طلباء شامل ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ تھیٹر کس طرح ایک ساتھ سب کو مشغول، تعلیم اور تفریح فراہم کر سکتا ہے۔ مجھے اپنے ڈرامیٹکس کلب پر فخر ہے۔ ایسے اعلیٰ معیار کا ڈرامہ پیش کرنا، نہ صرف ہمارے طلباء کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں تھیٹر کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
================

لاہور(جنرلرپورٹر ) ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 200یاتریوں کا وفد کل6 مارچ کو واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچے گاجہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنماء یاتریوں کا استقبال کریں گے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز رانا شاہد سیلم کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کے احکامات کی روشنی میں یاتریوں کی سیکورٹی،رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگرتمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان بورڈ کے مطابق6مارچ کو ہندو یاتری لاہور میں قیام کرنے کے بعد 7مارچ کو کٹاس راج روانہ ہوں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مہا شیو راتری کی مرکزی تقریب9مارچ کو تاریخی کٹاس راج مندر چکوال میں منعقد ہو گی جس میں مختلف سیاسی سماجی و مذہبی رہنماء بھی شریک ہوں گے، یاتری10مارچ کو لاہور واپس آئیں گے،11مارچ کو لاہور میں موجود کرشنا مندر،شاہی قلعہ و دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد 12مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔